الیکشن 2018 میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔,وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

پنجاب (ڈی این ڈی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔یہ بات اُنہوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہی کہ صرف این اے 120 ہی نہیں پورا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کامیابی پر این اے 120 کے کارکنوں اور کلثوم بھابھی کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جس طرح مختلف حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں وہ سب کے سامنے ھے مگر 2018 کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اگر اب بھی لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ جاچکی ہوتی لیکن آج دور دور تک لوڈ شیڈنگ کا نشان نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نیعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پرچلے گئے کہ کہیں ڈینگی کا شکار وہ خود نہ ہوجائیں، جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں اور جیب کترے کرپشن کرنے کے بعد ٹی وی پر بھاشن دیتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پرنوازشریف نے آج فوری ایکشن لیا اور اس لفظ کو واپس پرانی حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *