محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے,سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد (ڈی این ڈی) حکومت کے منظور کردہ خبر رساں ادارے کی جاری کردہ خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست، جمہوریت اور عوام کیلئے محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا، پارٹی کا محمد نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے بطور وزیر اعظم چار سال میں پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا اور چین کے تعاون سے سی پیک کا منصوبہ ان کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ محمد نواز شریف کو ہماری پارٹی نے پارٹی صدر منتخب کیا ہے اور سیاسی مخالفوں کے پیٹ میں درد کیوں اٹھ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *