لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں اب تک 59سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔

واشنگٹن۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی) امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں اب تک 59سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں اتوار کی رات ہونے والے حملے کو بدترین واقعہ اور شیطانی عمل قرار دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاس ویگاس واقعے پرامریکی صدر نے پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ واقعے کے سوگ میں وائٹ ہا?س اور سینیٹ میں خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹسبھیبجھادی گئیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اسٹیفن نے منڈالے بے ریزورٹ کی 32 ویں منزل کے نیچے جاری کنسرٹ پر اندھادھند فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی ماردی۔پولیس کے مطابق حملے میں اس کی ساتھی ماریلو ڈینلے بھی شامل تھی۔ پولیس نے ماریلو کی تصویر جاری کرکے عوام سے اس کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *