ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالم پور۔ 04 اکتوبر (ڈی این ڈی) کوالالم پور۔ 04 اکتوبر (ڈی این ڈی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2683 رنگٹ (633.16 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34121 لاٹوں کا کاروبار ہوا ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2683 رنگٹ (633.16 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34121 لاٹوں کا کاروبار ہوا

الیکشن 2018 میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔,وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

پنجاب (ڈی این ڈی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔یہ بات اُنہوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہی کہ صرف این اے 120 ہی نہیں پورا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کامیابی پر این اے 120 کے کارکنوں اور کلثوم بھابھی کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جس طرح مختلف حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں وہ سب کے سامنے ھے مگر 2018 کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اگر اب بھی لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ جاچکی ہوتی لیکن آج دور دور تک لوڈ شیڈنگ کا نشان نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نیعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پرچلے گئے کہ کہیں ڈینگی کا شکار وہ خود نہ ہوجائیں، جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں اور جیب کترے کرپشن کرنے کے بعد ٹی وی پر بھاشن دیتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پرنوازشریف نے آج فوری ایکشن لیا اور اس لفظ کو واپس پرانی حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایگریکلچر سیکٹر کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کیلئے فعال پالیسی وضع کرنے کی غرض سے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد۔ 4 اکتوبر(ڈی این ڈی) حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور نجی سیکٹر کو موجودہ چیلنجز پر قابو پانے اور زراعت کے شعبہ کو فروغ دینے کی غرض سے فعال پالیسی وضع کرنے کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے ایگریکلچر سیکٹر کے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات بوسن، خلیل ستار، امداد نظامانی، خالد کھوکھر، سیّد ندیم شاہ، صاحبزادہ قدرت , مسیر محمد میدہ خیل، ملک اے رحمن لانگ، میاں عمیر مسعود، چوہدری رضوان اقبال، میاں غلام مصطفی وٹو اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیداواری اخراجات، پیداوار، مقامی زراعتی مصنوعات کی مسابقت و مارکیٹنگ اور ایگریکلچر کو درپیش چیلنجوں سمیت ایگریکلچر سیکٹر سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ زراعتی سیکٹر کی برآمدی صلاحیت اور سی پیک کے ذریعے نئے مواقع بھی زیر بحث لائے گئے۔ وزیراعظم نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اقتصادی ترقی اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ایگریکلچر سیکٹر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر سیکٹر حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت کسانوں بالخصوص چھوٹے کسانوں کو ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے اور کسانوں کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے ماہرین زراعت کی جانب سے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اور نجی سیکٹر کو موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے، ایگریکلچر سیکٹر کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کیلئے فعال پالیسی وضع کرنے کی غرض سے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کسانوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے فنانس ڈویڑن، وزارت تجارت، ایف بی آر اور ماہرین زراعت کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو کسانوں کو درپیش تمام مسائل کا جائزہ لے گی۔

محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے,سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد (ڈی این ڈی) حکومت کے منظور کردہ خبر رساں ادارے کی جاری کردہ خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست، جمہوریت اور عوام کیلئے محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا، پارٹی کا محمد نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے بطور وزیر اعظم چار سال میں پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا اور چین کے تعاون سے سی پیک کا منصوبہ ان کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ محمد نواز شریف کو ہماری پارٹی نے پارٹی صدر منتخب کیا ہے اور سیاسی مخالفوں کے پیٹ میں درد کیوں اٹھ رہا ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بدھ کو ملاقات کی۔

اسلام آباد (ڈی این ڈی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ

ماسکو۔ 3 اکتوبر (ڈی این ڈی) ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بعض تاجروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کیلئے گندم کی فروخت روکنا ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ ہفتے کے دوران بحیرہ اسود کے علاقے کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے فری آن بورڈ کی بنیاد پر اکتوبر کیلئے سودے 191 ڈالر فی ٹن طے پائے جو ایک ہفتہ قبل کی نسبت 2 ڈالر فی ٹن زیادہ ہیں

لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں اب تک 59سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔

واشنگٹن۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی) امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں اب تک 59سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں اتوار کی رات ہونے والے حملے کو بدترین واقعہ اور شیطانی عمل قرار دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاس ویگاس واقعے پرامریکی صدر نے پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ واقعے کے سوگ میں وائٹ ہا?س اور سینیٹ میں خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹسبھیبجھادی گئیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اسٹیفن نے منڈالے بے ریزورٹ کی 32 ویں منزل کے نیچے جاری کنسرٹ پر اندھادھند فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی ماردی۔پولیس کے مطابق حملے میں اس کی ساتھی ماریلو ڈینلے بھی شامل تھی۔ پولیس نے ماریلو کی تصویر جاری کرکے عوام سے اس کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے

محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے,چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد۔ 3 اکتوبر (ڈی این ڈی) حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس میں چار سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے جس کو کوئی قوت اپنے مذموم مقاصد کیلئے ختم نہیں کر سکتی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر کارکنوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور اس امر کی گواہی دے رہا تھا کہ محمد نواز شریف ہی ان کے قائد ہیں اور وہ ان کی سربراہی میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا بلامقابلہ انتخاب اس امر کی بھی گواہی ہے کہ ان کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور مسلم لیگ (ن) کو تقسیم دیکھنے والوں کی خواہشات ہر گز پوری نہ ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی ماضی قریب کی سیاست پر نظر ڈالی جائے تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ محمد نواز شریف سے بڑھ کر کوئی سیاسی رہنما بھی پاکستان کے حق میں اتنا مخلص نہیں ہے جتنا کہ نواز شریف ہیں۔