ملک بھر کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم(کل ) پیر کو شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق ملک بھر کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم(کل ) پیر کو شروع ہوگی۔ جس کا مقصد اس مرض کاخاتمہ ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق پنجاب کے چار اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال، حافظ آباد اور راجن پور میں بھی چار روزہ انسداد پولیو مہم پیر کو شروع ہوگی۔خیبرپختونخوا میں پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تقریباً 56لاکھ 20 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے

فاطمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست اور مشاعرہ کا اہتمام اور تصویری جھلکیاں

فاطمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست اور مشاعرہ کا اہتمام اور تصویری جھلکیاں
لاہور (ڈی این ڈی )16 ستمبر 2017 علم و ادب کے فروغ کی جانب گامزن علمی اور ادبی سماجی تنظیم ،فا طمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیاجسکی صدارت محترمہ شاہینہ کشور صاحبہ نے کی اور مہمان خصوصی ولایت احمد فاروقی صاحب تھے مہمان اعزاز ممتاز راشد لاہوری صاحب تھے۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا بعد میں کلام اقبال سنایا گیا ۔ تمام مہمانوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اعلی خیالات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کے کلام کو سراہا۔ ممتاز راشد لاہوری صاحب نے اپنے خیالات کا شعری مجموعہ اپنی کتاب ( رُکے ہوئے آنسو) مہمانوں کو پیش کی جو خیال و فن کا ایک بہترین شاہکار ھے۔ولایت فاروقی صاحب نے انور علی بھٹی صاحب کی کتاب (اِنشائیہ دے انگ)پیش کی۔ فاطمہ صاحبہ نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے ْ یوں فاطمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

ازبک سفیر کی پاکستانی قومی سلامتی کے سفیر کوتاشقند میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت 

ازبک سفیر کی پاکستانی قومی سلامتی کے سفیر کوتاشقند میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام آ با د(ڈی این ڈی) پاکستان میں ازبکستان کے سفیر فرقت صدیقو نے جمعہ کے روز پاکستان کے قومی سلامتی کے سفیر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ سے ایک ملاقات کی اور تاشقند ازبکستان میں سیکورٹی کے مستقل استحکام پر پر ہونے والی بین الااقوامی اعلی سطع کی کانفرنس میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو 9 نومبر2017 کو ہو رہی ھے۔تفصیلات کے مطابق ازبک سفیر فرقت صدیقو نے جنجوعہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ازبک حکومت پاکستان کے ساتھ سیاسی ،دفاعی، اور اقتصادی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں ۔جنجوعہ نے بھی ازبکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کے سلسلے میں یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ پاکستان اور ازبکستان دونوں ممالک کئی سالوں سے شاندار سفارتی تعلقات رکھتے ہیں ۔ازبک سفیر نے پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی برطانیہ میں دفاعی و سکیورٹی آلات بارے بین الاقوامی نمائش میں شرکت

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے برطانیہ میں دفاعی و سکیورٹی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جمعہ کو دفاعی وسکیورٹی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی اور نمائش میں پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاکستانی مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے نمائش میں ترک کمپنی کے سٹال کا دورہ بھی کیا ۔ رانا تنویر نے برطانوی سٹال پر نگرانی کے نظام میں گہری دلچسپی لی ۔وفاقی وزیر نے برطانوی ایرو سپیس اور الیکٹرانکس آلات کو بھی سراہا۔

رہنما آنگ سان سوچی نے آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

رنگون ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے حالیہ بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر ہونے والی تنقید کے بعد رہنما آنگ سان سوچی نے آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آنگ سان سوچی کو مغرب کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر تنقید کا سامنا ہے خیال رہے کہ میانمار کی ریاست راخائن میں جاری تشدد کے بعد ایک اندازے کے مطابق 3,70,000 روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔میانمار کی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا آنگ سان سوچی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی جہاں انھوں نے گذشتہ برس خطاب کیا تھا۔آنگ سان سوچی کے ایک اور ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا شاید سوچی کو یہاں زیادہ اہم امور نمٹانا ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ (سوچی) خود پر ہونے والی تنقید یا مسائل کا سامنے کرنے سے گھبراتی نہیں ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلی گرافی کے قیام کے لئے باضابطہ سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے,عرفان صدیقی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلی گرافی کے قیام کے لئے باضابطہ سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے، یہ سرکاری سرپرستی میں خطاطی کے فروغ اور تحفظ کے لئے ملکی تاریخ کا اولین ادارہ ہوگا، عرفان صدیقی
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلی گرافی (قومی ادارئہ خطاطی) کے قیام کے لئے باضابطہ سمری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دی گئی ہے جو سرکاری سرپرستی میں خطاطی کے فروغ اور تحفظ کے لئے ملکی تاریخ کااولین ادارہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے قیام کے حوالے سے بدھ کومنعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران بتائی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مجوزہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام، اس کے فرائض اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ عرفان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خطاطی اسلامی فنون میں انتہائی اہم مقام رکھتی ہے جس کا آغاز قرآن کریم کے نزول سے شروع ہوا۔ گذشتہ 14صدیوں میں خطاطی کے فن نے کئی شکلیں اختیار کیں اور یہ فن آج بھی پوری اسلامی دنیا میں فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ 70برس کے دوران خطاطوں اور خطاطی کے فن کو حکومتی سرپرستی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے نہ صرف فن خطاطی کے نفاذ اور فروغ میں مدد ملے گی بلکہ یہ ادارہ خطاطوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور ان کی ہر ممکن سرپرستی اور پزیرائی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علمی، ادبی اور تاریخی اداروں نے زیادہ فعالیت کے ساتھ اپنے فرائض کی بجائے بجاآوری شروع کردی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف، جوائنٹ سیکرٹریز کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی، سید جنید اخلاق اور دیگر حکام شریک ہوئے

وزیر مملکت طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانونی وآئینی ماہرین اور عام لوگوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی جانب سے ریویو پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات بڑے واضح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ہر پاکستانی کی طرح فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے اور انہیں یہ حق دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری نے کہاکہ جی ٹی روڈ کے ذریعے میاں نواز شریف کے لاہور کے سفر کے دوران اور این اے 120 کی کارنر میٹنگز میں پاکستان کے لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا اوران کے خلاف فیصلہ مسترد کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریویو پٹیشن نااہلی سے متعلق فیصلہ میں غلطیوںکو دور کرنے کے لئے فائل کی گئی ہے ۔ ہم کوئی رعائت نہیں مانگ رہے بلکہ صرف میاں نواز شریف کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر 2009ءمیں لانگ مارچ کے بعد سپریم کورٹ کے معذول ججز بحال ہو سکتے ہیں تو ایک منتخب وزیراعظم کی اپیل کیوں نہیں سنی جاسکتی ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ، سزا آئین بنانے والوں کو نہیں کو نہیں ملنی چاہیے۔ اگر ایک منتخب وزیر اعظم کو ایک مفرور کی پٹیشن پر نااہل قرار دیاجاسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں پکڑاجاسکتا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی نے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی وی نے وزیر اعظم کو قومی ادارے کے امور کار کے بارے میں بریفنگ دی