روس میں آمریت قائم ہے، عمران خان

روس میں آمریت قائم ہے، عمران خان
اسلام آباد (ڈی این ڈی): پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ روس میں آمرانہ طرز حکمرانی قائم ہے۔
انہوں نے یہ بات 13جون کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’تکرار‘‘ کے میزبان عمران خان کی جانب سے پانامہ لیکس سے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انٹرویو کے دوران اینکر نے جب چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ پانامہ پیپرز میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور چین کے صدر شی چن پنگ کے نام بھی شامل تھے تاہم ان کے خلاف تحقیقات سامنے نہیں آئیں تو عمران خان کا کہنا تھا کہ روس میں آمریت قائم ہے اس لئے وہاں بدعنوان افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔
یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اپریل میں منظر عام پر آنے والے پانامہ پیپرز میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک آفشور کمپنی کے ساتھ دو بلین ڈالر کے معاہدے کا انکشاف ہو تاتھا تاہم دستاویزات میں کہیں ولادیمیر پوٹن کا نام نہیں پایا گیا بلکہ وہاں ان کے دوستوں کے نام موجود تھے۔
چین کے صدر شی چن پنگ کا نام بھی پانامہ پیپرز میں موجود نہیں تھا لیکن پانامہ پیپرز کو شائع کرنے والے تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم کا دعوی تھا کہ صدر شی چن پنگ کے خاندان کے افراد سمیت سات موجودہ اور سابقہ چینی حکمرانوں کے قریبی رفقاء کا آفشور کمپنیوں کے ساتھ تعلق ہے۔

روس میں آمریت قائم ہے، عمران خان
روس میں آمریت قائم ہے، عمران خان

ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات،خطے کی تازہ صورتحال بالخصوص افغانستان کی سلامتی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد۔ 2 جون (ڈی این ڈی) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق قومی سلامتی کے مشیرلیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کیلئے تیار ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال بالخصوص افغانستان کی سلامتی اور پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کیلئے تیار ہے۔ فریقین نے گزشتہ روز کابل میں خود کش دھماکے کی مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔gen re nasser khan british high commissiner 1

نواز شریف پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنی تین نسلوں کا عدلیہ کے سامنے حساب دے رہے ہیں

اسلام آباد۔ 02جون(ڈی این ڈی) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اور ادارے مضبوط پاکستان اور بقا کی ضمانت ہیں‘ ہمیں یہ ادارے عزیز ہیں‘ پیپلز پارٹی جن لیڈروں کی قربانیوں کے صدقے ان ایوانوں میں بیٹھی ہے ان کا تو حق ادا کرے اور ان کے قاتلوں کو پکڑے‘ نواز شریف پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنی تین نسلوں کا عدلیہ کے سامنے حساب دے رہے ہیں‘ ہم نے اپنے آپ کو عدلیہ کے سامنے تحقیقات اور احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔ عدالت جب بھی بلائے گی ہمارا سر اس کے سامنے خم ہوگا‘ ہماری قربانیوں کی وجہ سے آج عدلیہ سے عوام کو انصاف مل رہا ہے‘ نواز شریف استثنیٰ لے سکتے تھے لیکن وہ اپنی اور اپنے بچوں کی بے گناہی ثابت کریں گے‘ یہاں کھڑے ہوکر وعظ کرنے والے بتائیں کہ مری معاہدے میں ایک ماہ میں عدلیہ بحالی کے وعدے سے وہ منحرف کیوں ہوئے‘ ہم نے عدلیہ کی بحالی کے لئے وزارتیں اور اسمبلی کی رکنیت چھوڑی تھی، جن لوگوں نے اس ایوان سے ناک رگڑ کر استعفے واپس لئے وہ پھر باہر جاکر اس ایوان کو گالیاں دے رہے ہیںkhawaja asif

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کا قیام اور علاقہ کے عوام کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے,وزیر داخلہ

اسلام آباد۔ 2 جون (ڈی این ڈی) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے وزیرِاعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً خیبرپختونخوا میں سیاسی صورتحال، صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور فاٹا ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں امن و امان کا قیام اور علاقہ کے عوام کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، گذشتہ چار سالوں میں صوبے کی سیکیورٹی، سیاسی استحکام اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا کردار اور کوششیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ترقی کا سفر محض نعروں اور دعو?ں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بدولت جاری رکھا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات، خیبرپختونخوا اور فاٹاکے انضمام کے حوالے سے فیصلہ موجودہ حکومت کی ایک اہم کامیابی ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے اور ان کے حل کیلئے پارٹی کارکنان کو مزید متحرک اور فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں پشاور کا دورہ کرکے پارٹی لیڈرشپ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ameer muqum ch nisar 1

وزیراعلی شہبازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

ڈی این ڈی لاہور :وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں او رفلاحی پروگرامو ں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے تعلیم،صحت او رسوشل سیکٹر کے فروغ کے لئے بے مثال کام کیاہے ۔عوام کی خدمت او رانہیں ریلیف و سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اربوں روپے کے رمضان پیکیج سے بھی عوام کو ریلف مل رہاہے اوروزیراعظم کی قیادت میں خود مختار او ر خوشحال پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ قوم سے کئے گئے وعدے پورے کر کے سرخرو ہوں گے۔ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے باعث عوام مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے گئے۔انہوں نے کہاکہ قوم آج تک ان کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کو بھلا نہیں سکے۔سابق حکمرانوں کا ہر نئے دن کا سورج کرپشن کے ایک نئے سکینڈل کے ساتھ طلوع ہوتا رہا۔انہوں نے کہاکہ انتشار او رالزام تراشی کی سیاست کے علمبر داروں نے بھی عوام کی مشکلات بڑھائیں۔دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیدا کر کے عوام کے خلاف ساز ش کی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی کے دشمنوں کو ترقی کرتا او رآگے بڑھتا ہوا پاکستان اچھا نہیں لگتا اور ملک کی تیز رفتار ترقی ان عناصر کی پریشانیاں بڑھا رہی ہے ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دوسرا یونٹ بھی پوری آب وتاب سے چل رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے اس پہلے منصوبے سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی محنت کریں اور عوام کی خدمت میں دن رات ایک کر دیں ۔ منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں کی شفاف ، بروقت اور معیاری تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ،صحت ،سوشل سیکٹر او رغریب عوام کی فلاح کے لئے شہبازشریف کے ا قدامات بے مثال ہیں۔ گوجرانوالہ میں بڑے منصوبوں کی تکمیل پر عوام آپ کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں آپ کے بے مثال ترقیاتی کامو ں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔آپ نے دیانتداری او رحب الوطنی سے ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں جنہیں عوام کبھی بھلا نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے کارخانوں کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل آپ کی انتھک محنت کی مثا ل ہے۔ ایم این اے حمزہ شہبازشریف، صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشا ء اللہ بٹ، حمیدہ وحید الدین اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ضلعی و انتظامی افسران ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

شدید سیاسی اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری :صدرمملکت ممنون حسین

اسلام آباد۔ یکم جون (ڈی این ڈی) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین نے جمہوریت کے لئے پارلیمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید سیاسی اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری‘ تاریخ میں اس کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔پاکستانی جمہوریت نے بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہماری جمہوریت آزمائش کی گھاٹیوں سے بھی گزری ہے اور قوم کے عزم کی بدولت اس نے بڑے بڑے معرکے بھی سر کئے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری پارلیمان کا اپنے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف کامیابی سے سفر جاری ہے۔ یہ عہد اس اعتبار سے بہت معنی خیز ہے کہ بے شمار مشکلات کے باوجود پارلیمنٹ نے اپنی فیصلہ کن حیثیت نہ صرف برقرار رکھی بلکہ انتہائی شدید سیاسی اختلافات کے باوجود قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری‘ تاریخ میں اس کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس پر میں آپ سب کو اور پاکستانی قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں

Pakistan candidate for the upcoming presidential election of the ruling Pakistan Muslim League-N (PMLN), Mamnoon Hussain arrives to submits his nomination paper at the High Court in Islamabad on July 24, 2013. Pakistan's Supreme Court on July 24 revised the date for the presidential election, asking the election commission to hold it on July 30 instead of August 6. The court made the order as many of the lawmakers who will elect a replacement for President Asif Ali Zardari will be paying pilgrimages or offering special prayers on August 6 for the Islamic holy month of Ramadan, which ends a few days later. AFP PHOTO /AAMIR QURESHI

 

سینیٹر نہال ہاشمی نے جو الفاظ استعمال کئے وہ پارٹی کی پالیسی نہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد۔ یکم جون (ڈی این ڈی) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے جو الفاظ استعمال کئے وہ پارٹی کی پالیسی تھی اور نہ ہی کلچر، 1990ء کی سیاست کو دفن کر کے میثاق جمہوریت کے ذریعے بہت آگے آ چکے ہیں۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا رویہ درست نہ تھا۔ اپوزیشن نے ایک بار پھر 1990ء کی سیاست کو دوہرایا، بعض اراکین کی جانب سے سیٹیاں بجائی گئیں اور بعض نے تقریر کی کاپیاں پھاڑیںahsan-iqbal

وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا سینیٹ میں بیان

اسلام آباد۔ یکم جون(ڈی این ڈی) حکومتی ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلامی ملٹری کولیشن کے دائرہ کار کا ابھی تک کوئی تعین نہیں ہوا‘ 41 رکنی کولیشن کے وزراء4 دفاع کے اجلاس میں دائرہ کار اور مقاصد طے کئے جائیں گے‘ پاکستان علاقائی معاملات میں متوازن پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے‘ جنرل (ر) راحیل شریف کا انسداد دہشتگردی میں وسیع تجربہ ہے‘ اسی تجربے کی بنیاد پر انہیں اسلامی ملٹری کولیشن کے سربراہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے‘ ان کی تقرری سے ہماری خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کے توجہ دلا? نوٹس کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پہلے اسلامی ملٹری کولیشن میں کولیشن کے 34 ارکان تھے لیکن اب ان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ اس کولیشن کے بارے میں یہ کہا گیا کہ اس کے تمام ارکان اس بات کا خود فیصلہ کریں گے کہ وہ فوجی تعاون‘ استعداد کار سمیت کس سرگرمی میں شرکت کریں گےsertaj aziz