ایران میں 11 ملین افراد فاقہ کشی کی سطح پر زندگی بسر کر رہے ہی

iranتہران ( ڈی این ڈی) دُنیا کے بہت سے ممالک میں سے ایران بھی ایک ایسا ملک ھے جہاں غربت میں اضافہ ہوتا جا رہا ھے اس وقت ایران میں 11 ملین افراد فاقہ کشی کی سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ایک خبر کے مطابق یہ تعداد خمینی امدادی کمیٹی کے صدر امام پرویز فتح نے بتائی ہے۔فتح کا کہنا ہے کہ ملک میں کم سے کم اجرت 8 لاکھ 12 ہزار تومن یعنی تقریباً 190 ڈالر کے قریب ہے، اس اجرت پر کام کرنے والے بنیادی ضروریات کو بھی پورا کرنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مذکورہ بالا رقم کے ساتھ محض ایک ہفتے تک گزارا ممکن ہے۔ایرانی امدادی کمیٹی نے حکومت سے کم سے کم اجرت میں اضافے کے لیے ضروری ترامیم کیے جانے کی سفارش کی ہے۔اس ملک میں کم سے کم تنخواہ 190 ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3900 ڈالر کے لگ بھگ ہے

مشیر خارجہ سرتاج عزیزاقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب

sertaj azezاسلام آباد(ڈی این ڈی) مشیر خارجہ سرتاج عزیزاقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب
اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں ایران اور ترکی سمیت 10 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ای سی اومیں خطے کومربوط بنانیکی بھرپورصلاحیت۔اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں ایران اور ترکی سمیت 10 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں جب کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جب کہ وزارتی کونسل سے خطاب کے دوران سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ای سی او کے 22ویں اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں، خطے کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کا سامنا ہے تاہم چیلنجزسے نمٹنے کے لیے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی جب کہ رکن ممالک میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔اجلاس سے خطاب کے دوران تنظیم کے سیکرٹری جنرل حلیل ابراہیم نے کہا کہ کانفرنس کے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، رکن ملکوں کی مجموعی پیداوار ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، تنظیم کواقوام متحدہ کے کئی اداروں میں مبصرکی حیثیت حاصل ہے، تنظیم نے اقوام متحدہ کے ساتھ 45 معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں، خطے میں غذائی تحفظ کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں، رکن ممالک کے درمیان موثر مواصلاتی نظام کیلیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ کانفرنس کے بہترین انتظامات پر پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتیہیں، تمام رکن ملکوں کو مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ای سی او رکن ملکوں میں تعلقات کا بہترین فورم ہے، یہ تنظیم رکن ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے،اس تعاون کو مزید موثر بنانے کے لیے وڑن 2025 تیار کیا گیا ہے، جس پر عمل درآمد کے لئے تمام رکن ممالک کو کام کرنا ہوگا، ای سی او کو توانائی سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنا چاہیے

اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کااعلامیہ تیارکرلیاگیا

E C O Lاسلام آباد(ڈی این ڈی) اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کااعلامیہ تیارکرلیاگیا جبکہ سربراہان مملکت کی آمداور سیکیورٹی کے پیش نظریکم مارچ کووفاقی دارالحکومت میں تعاسلام آباد(ڈی این ڈی) اقتصادی تعاون تنظیم کے 13 ویں سربراہ اجلاس کااعلامیہ تیارکرلیاگیا جبکہ سربراہان مملکت کی آمداور سیکیورٹی کے پیش نظریکم مارچ کووفاقی دارالحکومت میں تعطیل کااعلان کردیا گیا۔اجلاس میں شرکت کیلئے سب سے پہلے آذربائیجان کے صدر آج دوپہر سوا2بجے اسلام آباد پہنچیں گے ،بعد ازاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوو اور ایران کے صدر حسن روحانی ایک ہی وقت شام ساڑھے 5 بجے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان 7 بجے پہنچیں گے ، شیڈول کے مطابق کرغیزستان کے وزیر اعظم سرونبے جین بیکوو ساڑھے 8 بجے شب ، قازقستان کے وزیر اعظم بخیت زہان سگینتاییوو کل صبح ساڑھے 6 بجے جبکہ ترکمانستان کے صدر گربان گلی مہمدوف۔صبح ساڑھے 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ بتایا گیا کہ سربراہ اجلاس کے دو سیشن ہونگے ، جن کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، پہلے سیشن میں آذربائیجان کے صدر حیدر علیوف تنظیم کی سربراہی وزیراعظم نواز شریف کے حوالے کرینگے جبکہ ‘‘ری ٹریٹ’’ کے بعد اختتامی سیشن میں اعلان اسلام آباد پر دستخط کئے جائینگے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے کانفرنس کے موقع پرمقامی تعطیل کااعلان کر دیا ، جبکہ آج شہرکے تعلیمی اداروں میں صبح11بجے اورسرکاری دفاترمیں دوپہر1بجے تعطیل کردی جائیگی۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آج سہ پہر سے یکم مارچ رات تک زیرو پوائنٹ تا سرینا چوک کشمیر ہائی وے عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ یکم مارچ کو قائد اعظم یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس بھی موخر کر دیا گیا ، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے جاری اجلاس میں ایران،ترکی سمیت 10 رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ای سی او اجلاس میں ایران، ترکی کے صدور شرکت کریں گے، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور بھی آئینگے،افغانستان کے سفیر نما یندہ خصوصی کے طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم ای سی او اجلاس میں اپنے ملک کی نمایندگی کریں گے، قازقستان اور کرغستان کے وزرائے اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم نوازشریف ای سی او اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گےطیل کااعلان کردیا گیا۔اجلاس میں شرکت کیلئے سب سے پہلے آذربائیجان کے صدر آج دوپہر سوا2بجے اسلام آباد پہنچیں گے ،بعد ازاں تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوو اور ایران کے صدر حسن روحانی ایک ہی وقت شام ساڑھے 5 بجے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان 7 بجے پہنچیں گے ، شیڈول کے مطابق کرغیزستان کے وزیر اعظم سرونبے جین بیکوو ساڑھے 8 بجے شب ، قازقستان کے وزیر اعظم بخیت زہان سگینتاییوو کل صبح ساڑھے 6 بجے جبکہ ترکمانستان کے صدر گربان گلی مہمدوف۔صبح ساڑھے 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ بتایا گیا کہ سربراہ اجلاس کے دو سیشن ہونگے ، جن کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے ، پہلے سیشن میں آذربائیجان کے صدر حیدر علیوف تنظیم کی سربراہی وزیراعظم نواز شریف کے حوالے کرینگے جبکہ ‘‘ری ٹریٹ’’ کے بعد اختتامی سیشن میں اعلان اسلام آباد پر دستخط کئے جائینگے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے کانفرنس کے موقع پرمقامی تعطیل کااعلان کر دیا ، جبکہ آج شہرکے تعلیمی اداروں میں صبح11بجے اورسرکاری دفاترمیں دوپہر1بجے تعطیل کردی جائیگی۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آج سہ پہر سے یکم مارچ رات تک زیرو پوائنٹ تا سرینا چوک کشمیر ہائی وے عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی جبکہ یکم مارچ کو قائد اعظم یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس بھی موخر کر دیا گیا ، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی تعاون تنظیم کا وزارتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے جاری اجلاس میں ایران،ترکی سمیت 10 رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔ای سی او اجلاس میں ایران، ترکی کے صدور شرکت کریں گے، تاجکستان، ترکمانستان اور آذربائیجان کے صدور بھی آئینگے،افغانستان کے سفیر نما یندہ خصوصی کے طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم ای سی او اجلاس میں اپنے ملک کی نمایندگی کریں گے، قازقستان اور کرغستان کے وزرائے اعظم اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیراعظم نوازشریف ای سی او اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے

کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ

plan distroyکیلیفورنیا (ڈی این ڈی)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا مسافر بردار طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ریاست کیلی فورنیا میں سیسنا 310 طیارے نے ریورسائیڈ سے اْڑان بھری تھی اور یہ سان ہوزے جارہا تھا لیکن راستے میں خرابی کی وجہ سے آبادی پر گرگیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 5 افراد سوار تھے جن میں سے صرف ایک خاتون ہی کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ باقی چار افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے کے گھروں پر گرنے کی وجہ سے مزید دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے: مریم اورنگزیب

پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو دشمنوں کے خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ کاونٹر نیرٹو(جوابی اقدام) ہے‘
وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے نہ بنیں ‘ان کو کئی مرتبہ تلقین کی گئی کہ وہ سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں‘خان صاحب کبھی تو آپکے منہ سے خیر کی خبر نکلنی چاہے ‘عدالت عظمیٰ سے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے‘ یہ بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے جو دشمنوں کے خوف و ہراس پھیلانے کے ناپاک عزائم کے خلاف یہ کاونٹر نیرٹو(جوابی اقدام) ہے۔پیر کو مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کے حوالے سے مثبت بیان دینا چاہیے تھا‘پوری قوم منتظر ہے کہ کبھی تو عمران خان کے منہ سے خیر کی بات نکلے گی‘دنیا میں جگ ہنسائی کے بعد اب عمران خان کو چاہیے کہ اپنا بیان واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد میں روڑے اٹھکانے کی بجائے کے پی کے حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت کی مدد کے لئے پیشکیش کرتے تو ایک یکجہتی کا پیغام جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا لاہور میں ہونا پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے‘اس فیصلے سے لاہور سمیت پوری پاکستانی قوم خوش ہے اور اس کا خیر مقدم کر رہی ہے اور یہ ایک ایسی خوشخبری ہے جو گزشتہ ساڑھے تین سال سے بزدل دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا شاخسانہ ہے جس کا کریڈٹ تمام صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح بہادر پاکستانی افواج کو جاتا ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی حکومت جس طرح تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلی تھی یہ آج اسی کا نتیجہ ہے، بزدل دہشت گرد تو چاہتا ہے کہ خوف و ہراس کی فضا قائم ہو اور کبھی بھی ایسے کام نہ ہوں جو پاکستان کو خوشحالی اور تندرست معاشرے کی طرف لے کر جائیں لیکن اس کے برعکس پنجاب حکومت کا یہ ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اور بزدل دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جانا ہے اور یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کی پوری پاکستانی قوم منتظر تھی،
Maryam-Aurangzeb
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مجموعی کاوشوں سے ناکام بنائیں گے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے متعلق بلاول کا بیان انتہائی غیرذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے ‘بلاول کا بیان اداروں کو دھمکانے کی ایک اور کوشش ہے‘بلاول کو چاہیے کہ اپنی والدہ کی سیاسی بصیرت سے کچھ سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاناماکوسیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ حکومت مخالف غیر زمہ دارانہ بیانات دینے والوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر تو وہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور اسی لیے وہ قبل از وقت الیکشن موڈ میں چلے گئے ہیں کیونکہ جن لوگوں کے پاس اپنی کارکردگی کے حوالے سے دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا وہ پھر اس طرح کے بیانات دینا شروع ہو جاتے ہیں چاہے وہ پانامہ پیپرز ہو یا پھر نیشنل ایکشن پلان وہ انہیں سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے لگ جاتے ہیں لیکن اپوزیشن کو چاہیے کہ 2018ءکے آنے میں ابھی بھی وقت باقی ہے وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، انہوں نے پارلیمنٹ میں آنے کا جو فیصلہ موخر کیا ہے اس سے مجھے یہ لگتا ہے کہ انہیں یہ لگ رہا ہے کہ 2018ءمیں بھی پارلیمنٹ میں آنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، اور جس صوبے میں ان کی حکومت ہے وہاں وہ پی سی ون یا پراجیکٹ ڈاکومنٹس تو بنا لیں تاکہ چائید کبھی آنے والے وقت میں ہی اس پر عمل درآمد کرا سکیں، اور اس سلسلے میں عمل درآمد میں تیزی کے لیے انہیں وفاقی حکومت کی کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو گی تو وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی پوری کابینہ ان کی مدد کے لیے حاضر ہوگی۔

فضائی حملے میں طالبان کے نام نہاد ریجنل گورنر کو ہلاک کر دیا

afgan pic of talbanکابل (ڈی این ڈی) ا فغانستان کے شمالی صوبے کندز میں کئے گئے فضائی حملے میں طالبان کے نام نہاد ریجنل گورنر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔کندز کے 808 ویں سپنزر ریجنل کمانڈر شیر عزیز کاماوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو فورسز کے ڈرون طیارے نے کندز کی تحصیل دشتِ آرچی سے منسلک علاقے نہرِ کہنہ میں طالبان کے کیمپ پر بمباری کی۔کاماوال نے کہا کہ حملے میں طالبان کا نام نہاد کندز گورنر مولوی عبدالسلام ہلاک ہو گیا ہے۔اس کے علاوہ سلام کے بھائی سمیت 8 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔کاماوال نے مزید کہا ہے کہ کندز کے علاقے بْز قندھاری میں بھی آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ترکی کا بٹوارہ کرنے کے درپے غداروں کے خلاف وسیع پیمانے کی جدوجہد جاری ہے

defence minster terqyانقرا(ڈی ااین ڈی) وزیر دفاع فکری اِشک نے شام میں الباب کو داعش سے پاک کرنے کے آپریشن کو بڑی بہادری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے والی ترک مسلح افواج کے تمام تر عناصر کا شکریہ ادا کیا ہے۔فکری اشک نے کوجا ایلی شہر میں ایک انجمن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا بٹوارہ کرنے کے درپے غداروں کے خلاف وسیع پیمانے کی جدوجہد جاری ہے، اسوقت ترکی نے تقریباً 35 برسوں سے جاری دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشنز میں اپنی تاریخ کی اہم ترین کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے اسے سخت نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اندرون و بیرون ملک ترک دشمن عناصر کے خلاف نبردِ آزما ہیں۔ 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال آپریشن ہمارے اس ضمن میں عزم کا ٹھوس مظہر ہے۔ ہم نہ صرف اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں بلکہ خطے سے داعش کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔الباب آپریشن کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کی بھی وضاحت کرنے والے وزیر کا کہنا تھا کہ ترک مسلح افواج کے تعاون سے آزاد شامی فو ج نے الباب سے داعش کا مکمل طور پر صفایا کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ترک جیالے فوجیوں کا ترک عوام کے نام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے عظیم سطح کی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور قربانیاں دیتے ہوئے داعش کی طرح کی کرہ ارض پر اب تک دیکھی جانیو الی خونی ترین تنظیم کو اس کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ہے

اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل آف منسٹرز کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہورہا ہے

meeting ecoاسلام آباد(ڈی این ڈی) اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سینئرعہدیداران بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونیوالے تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے آج دوسرے روز بھی غوروخوض جاری رکھیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہاکہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سامان کی فوری ترسیل اور عوام کی نقل وحرکت کیلئے عالمی معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچے کا خواہش مند ہے۔دریں اثنا اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل آف منسٹرز کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہورہا ہے جبکہ سربراہ اجلاس یکم مارچ کو ہوگا۔ ای سی او کے سینئر حکام کا اجلاس جاری ہے۔ جس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے لئے سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔ ان سفارشات کو کونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا جس کی منظوری کے بعد یہ سفارشات سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔
دوسرے روز جاری رہنے والے سینئر حکام کے اجلاس میں ای سی او ۔رکن ملکوں کے درمیان روابط اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔ ای سی او، رکن ملکوں کے درمیان اشیاء4 اور لوگوں کی آمدورفت کو تیز کرنے کے لئے بھی اقدامات پر غور کیاجارہا ہے۔ ای سی او، رکن ملکوں کے د رمیان تجارت اور توانائی کے شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیاجارہاہے