وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے کنٹرول روم کا معائنہ

shbaz sherf project coulکنٹرول روم میں جدیدنظام کو دیکھ کر خوشی کا اظہار چین کے نئے سال کی آمد پر چینی انجینئرز اور ورکرز مبارکباد دی
لاہور31 جنوری : (ڈی این ڈی)حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق و زیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی آمد کے فورا بعد 1320 میگا واٹ کے ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ کنٹرول روم کو 500 کے وی ٹرانسمشن لائن سے منسلک کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے گیس ٹربائنز اور جنریٹر کا بھی معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کیا۔۔ کنٹرول رو م میں جدید نظام کا جائزہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے منصوبے کیلئے بنائے جانے والے کولنگ تالاب کا بھی معائنہ کیا۔وزیر اعلی نے چینی انجینئرز اور ورکرز سے بھی ملاقات کی اور منصوبے پر انتہائی تیز رفتار پیشرفت پر ان کے جذبے اور محنت کی تعریف کی ۔وزیر اعلی نے چین کے نئے سال کی آمد پر چینی انجینئر ز اور ورکرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی کے تہوار کے موقع پر آپ کا پاکستان کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام جاری رکھنا تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔وزیر اعلی شہباز شریف ، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن نے ربن کاٹ کر ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے کوئلہ لیکر آنے والی پہلی ٹرین کا خیر مقدم کیا۔وزیراعلی نے ٹرین سے کوئلہ اتارنے کے عمل کا مشاہدہ کیااور تالیاں بجا کر پاکستان ریلویز کے افسرو ں اور عملے کو مبارکباد دی۔وزیراعلی شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کیلئے کوئلے کی پہلی ٹرین کی پراجیکٹ سائٹ پر آمد کے موقع پر انتہائی خوش دکھائی دے رہے تھے۔

نواز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس کی منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں مشترکہ پریس کانفرنس

In this Tuesday, Jan. 31, 2017 photo provided by the Pakistan Press Information Department, Palestinian President, Mahmoud Abbas, left, talks to Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif in Islamabad, Pakistan. Abbas arrived on a three-day visit to Islamabad to discuss bilateral, International and regional issues with Pakistani leadership, according the Pakistan's foreign ministry. (Press Information Department via AP)

اسلام آباد۔ 31 جنوری (اے پی پی) پاکستان اور فلسطین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے سے اسرائیلی آبادیوں کے خاتمہ کی متقاضی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراراداد 2334 پر عملدرآمد کرائے۔ اس بات کا اظہار وزیراعظم محمد نواز شریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطین۔اسرائیل تنازعہ کے منصفانہ حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے فلسطینی کاز کے لئے پاکستان کی پختہ وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے اس ضمن میں بین الاقوامی برادری کی مخلصانہ کاوشوں کے بھی خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ مسئلہ ہے اور یہ عملی حل کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر متفقہ پیرا میٹرز، 1967ء4 سے قبل کی سرحدوں اور القدس شریف ریاست کے دارالحکومت کی بنیاد پر فلسطین کی ایک موزوں اور آزاد ریاست کا قیام امن کی واحد پائیدار ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ اوسلو معاہدہ دو ریاستی حل کی حمایت میں امن اور بین الاقوامی برادری کے اتفاق کا خاکہ پیش کرتا ہے جس پر کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی طرح عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں نئے فلسطینی کمپلیکس کے افتتاح پر اطمینان کا اظہار کیا

یہ ایک غلط اور انسانوں کے درمیان تفریق بازی کی عکاسی کرنے والا فیصلہ ہے,نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش, ترکی

numan altamashانقرا(ڈی این ڈی) متحدہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ملکوں پر ویزے کی پابندی عائد کیے جانے کے بارے میں حکومت ترکی کے نام پر پہلا اعلان نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے جار ی کیا ہے۔ نعمان قرتلمش نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ ناقابل قبول ہیاور مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس فیصلے کے پیچھے حالیہ ایام میں خاص کر مغربی ملکوں میں بڑھنے والے اسلام فوبیا ، مہاجرین مخالفت اور غیر ملکی دشمنی جیسے عوامل نظر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے تمام تر مذاہب اور نسلی گروہوں کے مل جل کر زندگی بسر کرنے والے ایک ملک ہونے والے امریکہ اس قسم کا فیصلہ انتہائی درجے افسوسناک ہے، یہ ایک غلط اور انسانوں کے درمیان تفریق بازی کی عکاسی کرنے والا فیصلہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس قرار داد پر جلد ہی نظر ثانی کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ملک کے تمام تر شہری ایک جیسے نہیں ہوتے ، یعنی اچھے بْرے ہر طرح کے انسان متعلقہ ملک کا حصہ ہوتے ہیں۔ لہذا جمہوری مملکتوں اور عالمی برادری کو غیر قانونی تارکین وطن اور دہشت گردی کے خلاف ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عالمی اتحاد کو تقویت دینی چاہیے۔

سات مسلمان ممالک پر امریکی ویزے پر پابندی اور اردن کے شاہ عبداللہ کا امریکی دورہ

king ardenسات مسلمان ممالک پر امریکی ویزے پر پابندی اور اردن کے شاہ عبداللہ کا امریکی دورہ
واشنگٹن(ڈی این ڈی) سات مسلمان ممالک کے شہریوں کے لئے امریکی ویزے کی پابندی کا موضوع ابھی ایجنڈے پر ہے اور اس دوران ٹرمپ انتظامیہ پہلی دفعہ ایک عرب لیڈر کی میزبانی کر رہی ہے۔اردن کے شاہ عبداللہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے سب سے پہلے ناشتے پر امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں پینس نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے شاہ عبداللہ کے ساتھ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں تیزی لانے کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔اس کے علاوہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر بھی بات چیت کی گئی۔بعد ازاں شاہ عبداللہ پینٹاگون تشریف لے گئے جہاں وزیر دفاع جیمز میٹیس نے ان کا استقبال کیا۔واضح رہے کہ اردن کے شاہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرنے والے پہلے عرب لیڈر ہیں۔یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے کہ جب ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے لئے ویزے کی پابندی کا موضوع ابھی زیر بحث ہے۔
توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز شاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کریں گے

وزیراعلیٰ کا ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں اسکول ٹیچر کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس

fireوزیراعلیٰ کا ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں اسکول ٹیچر کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس

لاہور30جنوری (ڈی این ڈی)حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں اسکول ٹیچر کو زندہ جلائے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اورآر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع میں چھٹی خانہ و مردم شمار ی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

kasoor 1 ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع میں چھٹی خانہ و مردم شمار ی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
مردم شماری کیلئے سٹاف کی ٹریننگ 6فروری تا 4مارچ تک ہوگی ‘ضلع قصور میں ہر تحصیل کو سنسس ڈسٹرکٹ اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اسکا انچارج مقرر کیا گیا ہے ‘تمام افسران مردم شماری کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں ‘ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان
قصور(ڈی۔این۔ڈی )ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع میں چھٹی خانہ و مردم شمار ی 2017ء4 کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو سید موسیٰ رضا ، اسسٹنٹ سنسس کمشنر قصور عبدالنوید چوہدری ، اے سی قصور آصف رضا ، اے چونیاں عائشہ غضنفر ، اے سی کوٹ رادھاکشن سرمد تیمور ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد اقبال ، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد امجد فاروق، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن ملک اشرف ، تحصیل آفیسر مردم شمار ی قصور محمد رضوان ، کوٹ رادھاکشن آصف رفیق، چونیاں اشفاق بھٹی ،پتوکی عبدالمجید ‘ ماسٹر ٹرینرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں چھٹی خانہ و مردم شماری دو مرحلوں 15مارچ تا 15اپریل اور 16اپریل تا 15مئی 2017ء4 میں ہو گی اور ضلع قصور کو مردم شماری کیلئے دوسرے مرحلے میں رکھا گیا ہے۔ پورے پاکستان میں مردم شماری سے پہلے ضلع کی سطح پر بلاک بندی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ ضلع قصور میں ہر تحصیل کو سنسس ڈسٹرکٹ بنایا گیا ہے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اسکا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح تحصیل کی سطح پر مردم شماری کے چارج بنائے گئے ہیں شہری علاقوں میں ہر میونسپل کمیٹی میں 50ہزار کی آبادی اور دیہی علاقوں میں ہر قانونگو حلقے کو چارج کا درجہ دیا گیا ہے اس طرح ضلع قصور میں 43چارج مردم شماری بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح ضلع قصور میں290سرکل مردم شماری اور 2851بلاکس بنائے گئے ہیں ہر بلاک 200سے 250گھرانوں پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مردم شماری کے حوالے سے فیلڈ سٹاف کی تقرری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ضلع قصور میں 43چارج سپریٹنڈنٹس ، 290سرکل سپروائزرز ، 1426شمار کنندگان کو مردم شماری 2017ء4 کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ مردم شماری کیلئے لگائے گئے سٹاف کی ٹریننگ 6فروری تا 4مارچ تک ہوگی جس کیلئے ضلع قصور میں کل 9ٹریننگ سنٹرز بنائے گئے ہیں جن میں تحصیل قصور میں4، تحصیل چونیاں میں 2، تحصیل پتوکی میں 2جبکہ تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 1ٹریننگ سنٹر مردم شماری بنایا گیا ہے جہاں فیلڈ سٹاف کو مختلف گروپس میں ٹریننگ مردم شماری دی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں کیونکہ اس مہم کے نتائج کی بناء4 پر ہم اپنے معاشی و سماجی اہداف مقرر کر سکیں گے۔ اسی طرح ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ایسی بنیادی معلومات بے حد ضروری ہیں جو ہمیں قومی منصوبہ بندی مرتب کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہونگی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری کے حوالے سے ٹریننگ میں تمام متعلقہ افسران و اہلکاران کی شمولیت کو یقینی بنائیں

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ،جماعت الدعوہ کو واچ لسٹ اور سیکنڈ شیڈول میں شامل،حافظ سعید کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا

Hafiz-Muhammad-Saeedفلاح انسانیت فاؤنڈیشن ،جماعت الدعوہ کو واچ لسٹ اور سیکنڈ شیڈول میں شامل،حافظ سعید کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا
لاہور۔30 جنوری (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء سیکشن 11EEE(1) کے تحت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ،جماعت الدعوہ کو واچ لسٹ اور سیکنڈ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے،مندرجہ بالا حکم نامہ کی روشنی میں حکومت پنجاب نے مذکورہ بالا آرگنائزیشن کے متحرک کردار ادا کرنے والے تنظیمی عہدیداروں بشمول حافظ محمد سعید(لاہور) عبداللہ عبید (فیصل آباد) ظفر اقبال (مرکز طیبہ مریدکے) عبدالرحمن عابد (مرکز طیبہ مریدکے) اور ملتان کے کاشف نیاز کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے

برطانوی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کیخلاف پٹیشن مسترد کر دی، پٹیشن پر 14 لاکھ افراد نے دستخط کئے تھے

UK govt rejectsبرطانوی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کیخلاف پٹیشن مسترد کر دی، پٹیشن پر 14 لاکھ افراد نے دستخط کئے تھے
لندن ۔ 31 جنوری (ڈی این ڈی) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے خلاف پٹیشن مسترد کر دی۔ ٹرمپ کے خلاف پٹیشن پر 14 لاکھ افراد نے دستخط کئے تھے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ بنیادی انسانی حقوق کیخلاف اقدامات کر رہے ہیں، ان کو برطانیہ کے دورے کی دعوت واپس لی جائے۔ بورس جانسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے انتخاب اور انکے کئے جانے والے اقدامات کے خلاف پوری دُینا میں ایک انقلاب برپا ھے۔ یہاں تک کہ امریکہ کی 16 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے صدر ٹرمپ کے 7 مسلم ممالک کے شہریوں کے خلاف ملک میں آمد پر پابندی کے فیصلے کے بر خلاف ایک مذمتی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیئے میں واضح کیا گیا کہ 130 ملین آبادی کے حامل ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں غیر ملکیوں کی آمد کو روکنے کا حکومتی فیصلہ قابل مذمت اور غیر قانونی ہے ۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ مذہبی آزادی امریکہ کے بنیادی قوانین میں شامل ہے جسے کوئی بھی امریکی صدر تبدیل نہیں کر سکتا .