بھارت میں میکسیکو کی سفیر کا ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے رکشے کا استعمال

اسلام آباد(ڈی این ڈی)بھارت میں میکسیکو کی سفیر میلبا پریا نئی دلی میں فضائی آلودگی کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہوئے رکشے کو بطور سرکاری گاڑی استعمال کر رہی ہیں۔میکسیکو کے سفارت خانے نے بھارتی عوام میں ماحول کے تحفظ کا مثبت پیغام پہنچانے کے لیے تین پہیوں کی یہ سواری رواں سال متعارف کرائی تھی۔یہ رکشہ قدرتی گیس سے چلتا ہے، جو پٹرول کے مقابلے میں قدرتی ماحول کے لیے کم ضرر رساں بیان کی جاتی ہےسفیر پریا رکشے پر تقریباً روز سواری کرنے کے علاوہ اپنے فرائضِ منصبی کی ادائیگی کے لیے بھی رکشہ ہی استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی انتہائی سنگین ہے، اور وہ اس صورتحال کے ازالے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا چاہتی ہیں

جاپان میں بیروزگاری کی شرح گِر کر تین فیصد ہوگئی

اسلام آباد(ڈی این ڈی)جاپان میں بیروزگاری کی شرح گِر کر تین فیصد ہوگئیجاپان میں بیروزگاری کی شرح جولائی کے مہینے میں گِر کر تین فیصد ہوگئی ہے۔ یہ جون کے مقابلے میں صفر اعشاریہ ایک فیصد پوائنٹ کم ہوگئی اور مئی 1995ء کے بعد کم ترین سطح ہے۔حکومتِ جاپان کے حکّام کا کہنا ہے کہ جولائی میں 6 کروڑ پچاس لاکھ افراد برسرِ روزگار تھے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 10 لاکھ زیادہ ہے۔ بیروزگاروں کی تعداد کم ہو کر تقریباً 20 لاکھ رہ گئی جو گزشتہ سال کے اِسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 10 فیصد کم ہے۔
نوکری کیلئے درخواست دینے والوں کیلئے ملازمت کی پیشکشوں کا تناسب جون سے تبدیل نہیں ہُوا اور 1.37 پر برقرار ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری پھر ایک دفعہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کرریلی میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(ڈی این ڈی) ڈاکٹر طاہرالقادری پھر ایک دفعہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کرریلی میں شرکت کریں گےڈاکٹر طاہرالقادری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 3 ستمبر کو پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہرالقادری،شیخ رشید ، جہانگیر ترین،چوہدری سرور اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما کی شرکت کی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کو گرانے کا وقت آگیا ہے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے استعفی مقصد نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف مقصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں 148گو نواز گو148 کے ایجنڈے پر اکھٹے ہو گئے ہیں۔اب فیصلہ سڑکوں پر ہو گا

شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے اہم رہنما ابو محمد العدنانی روسی فضائی حملے میں ہلاک

اسلام آباد(ڈی این ڈی)شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے اہم رہنما ابو محمد العدنانی روسی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔ امریکہ نے عدنانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی عدنانی مغربی ممالک کے خلاف سخت موقف رکھتے تھے۔
انھیں یورپ اور دوسرے مقامات پر حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی کہا جاتا تھا۔
عدنانی نے مئی میں ایک آڈیو پیغام میں مسلمانوں سے مغربی ممالک میں حملے کرنے کی اپیل کی تھی۔
سنہ 1977 میں شام میں پیدا ہونے والے ابو محمد عدنانی دولتِ اسلامیہ کے سینئیر ترین اور اس کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والے رہنما تھے

اب انڈیا اور اسرائیل چین کی نیند نہیں سو سکیں گے

اسلام آباد(ڈی این ڈی) اب انڈیا اور اسرائیل چین کی نیند نہیں سو سکیں گے کیونکہ پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرے جدید اے ٹی ار ایئر کرافٹ اوربغیر پائلٹ اڑنے والا سکین ایگل ایر یل سسٹم میں شامل ہو گیا ھے۔پاک بحریہ کے مطابق اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید سسٹمز، آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل 6 بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے، نیول چیف نے اس موقع پر کہا کہ خطے کا پیچیدہ میری ٹائم ماحول متقاضی ہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔ اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔

ریاست کیخلاف زہر اگلنے پرکنورنوید جمیل اورقمر منصورنے بھی قائد ایم کیو ایم کوخداحافظ کہہ دیاد

اسلام آباد(ڈی این ڈی)ریاست کیخلاف زہر اگلنے پرکنورنوید جمیل اورقمر منصورنے بھی قائد ایم کیو ایم کوخداحافظ کہہ دیادونوں رہنماﺅں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور فاروق ستار کو بھائی مان لیا۔کنور نوید جمیل نےعدالتوں پراعتماد کا اظہارکیا اور کہا کہ انہیں یقین ہےکہ عدالتوں سے انصاف ملےگا۔قمرمنصورکاکہنا تھا کہ فاروق ستارہمارے بھائی ہیں ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں گے۔بغاوت اور میڈیا ہاﺅسز پر حملے کے الزام میں گرفتار خواتین کارکنوں کا صبر پیشی کے موقع پر جواب دیدیا۔خواتین کے احاطہ عدالت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔بغاوت،دہشت گردی اورمیڈیا ہائوسزپرحملے کے الزام میں گرفتارایم کیوایم کے رہنماﺅں اور خواتین کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو چودہ روز میں چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، سات مسافر جاں بحق , سولہ زخمی

اسلام آباد(ڈی این ڈی)مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، سات مسافر جاں بحق , سولہ زخمی، مسافر کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی ۔بلوچستان کے ضلع مکران میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں سات مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سولہ زخمی ہوگئے، بدقسمت مسافر کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کے لئے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی جس پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد خون کا عطیہ دینے پہنچ گئی۔حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی،جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم وہ کہاں کے رہائشی تھے اس بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔

داعش ترجمان ابو محمد العدنانی فوجی آپریشن کے دوران شام کے شہر حلب میں ہلاک

اسلام آباد( ڈی این ڈی)حلب: داعش ترجمان ابو محمد العدنانی فوجی آپریشن کے دوران شام کے شہر حلب میں ہلاک ہو گیا۔   شام کی سرکاری فوج کی جانب سے شام کے سب سے زیادہ شورش زدہ صوبے حلب میں ایک بڑے آپریشن کے دوران اسلامی ریاست کے ترجمان شیخ ابو محمد ا لعدنانی ہلاک ہو گیا۔ ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکہ کی اتحادی افواج نے منگل کو حلب میں کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں دولتِ اسلامیہ کے سینئیر رہنما کو نشانہ بنایا تاہم انھوں نے عدنانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔ خیال رہے کہ امریکہ نے عدنانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ عدنانی نے مئی میں ایک آڈیو پیغام میں مسلمانوں سے مغربی ممالک میں حملے کرنے کی اپیل کی تھی۔ سنہ 1977 میں شام میں پیدا ہونے والے ابو محمد عدنانی دولتِ اسلامیہ کے سینئیر ترین اور اس کے لیے طویل عرصے تک کام کرنے والے رہنما تھے