امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ
اسلام آباد ۔ (ڈی این ڈی ) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اتوار کو یہاں پاکستان سویٹ ہومز ایچ9/4- کا دورہ کیا اور پاکستان سویٹ ہومز میں ہوسٹل، کچن، سپورٹس کمپلیکس اور گراونڈ کا معائینہ کیا اور بچوں کی جانب سے پیش کیا گیا ثقافتی رقص دیکھااور اس سے محظوظ ہوئے ،امریکی سفیر نے سویٹ ہوم میں منعقدہ مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔ پیٹرن ان چیف زمرد خان نے امریکی سفیر کو بتایاکہ پورے پاکستان ، گلگت بلتستاں اور کشمیرمیں پاکستان سویٹ ہومزکے36مراکز قائم ہو چکے ہیں۔ جن میں تقریباََ3600 یتیم بچے موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزید کئی ایسے بچے ہیں جو کہ پاکستان سویٹ ہومزکا ہمسفر بننا چاہتے ہیں۔ زمرد خان کا مزید کہا کہ ان کے ساتھ انکی ایک بہترین ٹیم موجود ہے، اور ان میں رضار کاربھی موجود ہیں۔ اس موقع پرڈیوڈ ہیل نے پیٹرن ان چیف زمرد خان کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اوروہ بھی پاکستان سویٹ ہومزمیں بطور رضارکار کام کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمرد خان اور پاکستان سویٹ ہومز کے ننھے بچوں کو امریکی سفارتخانے میں مدعو بھی کریں گے۔ اس موقع پرPUAN پاکستان یو ایس الیمنی نیٹ ورک کے شرکاء نے پر وگرام میں بھرپور شرکت کی اور بچوں کے ساتھ پینٹنگ میں حصہ لیا اورامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ یوایس پاکستان الیمنی نیٹ ورک پاکستان سویٹ ہومزکے ساتھ مل کر کام کرے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ ہیل نے جنہیں پاکستان آئے ہوئے صرف 2ہفتے ہوئے ہیں اپنی پہلی فرصت میں پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیا، اس سویٹ ہومز میں تقریباََ 400 کے قریب یتیم بچوں کی بالکل گھر جیسے ماحول میں کفالت کی جا رہی ہے۔ ان میں 300کے قریب بچے اور 100کے قریب ننھی بچیاں شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت ، بلتستان اور کشمیر سے ہے۔

پیرس ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس

 پیرس ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس

پیرس ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کانفرنس
پیرس ۔ یہ کانفرنس (آج) پیر سے گیارہ دسمبر تک فرانس کے دارالحکومت میں ہو گی۔۔ امریکی صدر بارک اوباما، روسی صدر ولادی میر پیوٹن، چینی صدر ژی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت 147عالمی لیڈر خطاب یا شرکت کریں گے۔ 13نومبر کو پیرس میں ہونے والے خودکش حملوں کے باوجود منتظمین نے یہ کانفرنس طے شدہ پروگرام کے مطابق منعقد کی ہے۔ اس کانفرنس کی مرکزی تقریب سٹی سنٹر کے باہر لی بورگڈ میں ہو گی جہاں پر فرانسیسی حکام نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے ہیں

دہشتگردی کے خوف کے پیش نظر کینڈین علاقے کیلگیری میں بورڈ طلبا کے تفریحی دوروں پر پابندی

دہشتگردی کے خوف کے پیش نظر کینڈین علاقے کیلگیری میں بورڈ آف ایجوکیشن نے طلبا کے تفریحی دوروں پر پابندی

ہشتگردی کے خوف کے پیش نظر کینڈین علاقے کیلگیری میں بورڈ آف ایجوکیشن نے طلبا کے تفریحی دوروں پر پابندی لگا دی۔ انہوں نے بین الاقوامی دوروں پر پابندی لگائی ہے۔ یہ فیصلہ موجود صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ ان کے نزدیک اس وقت دوروں سے زیادہ اہم سکیورٹی ہے۔ کیلگیری ایسوسی ایشن آف پیرنٹس اینڈ سکول کونسل کی صدر لیزا ڈیوس کاکہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ اس کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہیں۔ تاہم ہم سکیورٹی کی وجہ سے محتاط ہیں۔ ہم بیلجئم اور پیرس حملوں کے بعد سکیورٹی کے حوالے سے محتاط ہوگئے ہیں اور حکام نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے کہ سکیورٹی ضروری ہے۔ سکول بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ وہ طلبا، والدین اور اساتذہ سے بھی اس معاملے میں بات چیت کریں گے اور اگلا لائحہ عمل تیار کریں گے

صدر پوٹن کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

صدر پوٹن کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار

صدر پوٹن کا دوسری بار بھی ترک ہم منصب کا فون سننے سے انکار
ماسکو ۔  ماسکو: طیارہ گرائے جانے پر ناراض روس کے صدر نے ترک ہم منصب کی دوسری فون کال سننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمرپوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی پہلے بھی ایک کال کا جواب نہیں دیا تھا۔ یہ کال شام میں داعش پر حملہ کرنے والے روسی طیارے کو ترکی کی جانب سے مار گرانے کے بعد پیدا کشیدگی ختم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ صدر پوٹن نے اردوان کی دوسری کال کا بھی جواب نہیں دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ صدر پوٹن کالز اس لیے وصول نہیں کر رہے کیونکہ ترکی اس واقعہ پر باضابطہ معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنیوالوں نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا –کونسا بچہ نچلی،کونسا اونچی ذات کا،سکولوں میں کلائی بینڈ متعارف

سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنیوالوں نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا
کونسا بچہ نچلی،کونسا اونچی ذات کا،سکولوں میں کلائی بینڈ متعارف
hindu

نئی دہلی(ڈی این ڈی ) نچلی ذات کے لوگوں کے لئے بھارت میں زندگی بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے جبکہ معصوم بچے بھی نسلی تعصب سے بچ نہیں سکے اور متعصب ہندوؤں نے انسانیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔بھارت کی جنوبی ریاستوں میں نچلی ذات کے بچوں کو سکولوں میں اپنی ذات کے حساب سے رنگدار کلائی بینڈ پہننا کی تلقین کر دی گئی ہے۔جنوبی ریاستوں کی سکولز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نچلی ذات دلت اور اونچی ذات کے بچوں کے درمیان فرق کے لئے کلائی پلاسٹک کڑا متعارف کروا دیا ہے ،رنگدار بینڈ سے فرق نمایاں ہو جائے گا۔ انہوں نے تمام بچوں کو اپنی ذات کے حساب سے رنگدار ہینڈ بینڈ پہننے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے کیونکہ اس سے باآسانی پتہ چل جائے گا کہ دلت بچہ کون ہے اور اونچی ذات والے کون ہیں۔

پاکستان ٹیلیویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کیخلاف مہم شروع

پاکستان ٹیلیویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کیخلاف مہم شروع 

پاکستان ٹیلیویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کیخلاف مہم شروع
پاکستان ٹیلیویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کیخلاف مہم شروع

پاکستان ٹیلیویژن کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد مالک کیخلاف مہم شروع کردی گئی ہے۔ اس مہم میں الزام لگایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خاں نے جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت کے ساتھ کرکٹ میچ کے حوالے سے بیان دیا اور کے ٹِکرز پی ٹی وی پر چلے تو ان کی مخالفت میں مالک نے سخت الفاظ استعمال کیے جو مہم کے مطابق گالیاں تھیں ، ساتھ پہی یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ کیا ایسے شخص ( مالک) کو ایم ڈی برقرار رہنا چاہئے ´ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالک نے میچ کے حوالے سے پی ٹی وی کو ہونے والی آمدنی کی حمایت میں بات کی اور کہا کہ میچ نہ ہونے سے پی ٹی وی بھاری رقم سے محروم ہوجائے گا۔۔۔۔
محمد مالک کسی شبے کے بغیر صحافی ہے ، لاہور کے صحافیوں نے اسے پریس کلب کا اس وقت سیکرٹرہی منتخب کیا تھا جب’ صحافتی ابتلا‘ کا دور نہیں تھا ۔اب بھی اس کا زیادہ تر تعلق پرانے ، سینئر اور صحافتی’ ابتلا“ سے کچھ نہ کچھ بچے رہنے والے صحافیوں سے زیادہ رہتا ہے ، مجھے پی ٹی وی کے ایم ڈی سے کوئی غرض نہیں مالک سے غرض ہے ، وہ صحافی ہے ، صحافیوں کے ساتھ ساتھ اس ادارے کے مالی مفاد کی بات کرتا ہے جو قومی ادارہ ہے جبکہ مالی وسائل ہمار ا قومی ایجنڈا ہے ۔
میرے خیال سے اس مہم کی حوصلہ شکنی کی جانا چاہئے ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ مالک صحافی نہیں میڈیا کے امور سے نابلد ہے تو حکومت سے بات کرے ، ہمارے سحافی بھائیوں کو زاتی عناد کیلئے پروفیشنل امور متانازع نہیں بنانا چاہئیں ، پی ٹی وی کی بیروکریسی کو مالک پسند نہیں تو الگ بات ہے ۔ ویسے اگر پی ٹی وی پر کام کرنے والوں جو زیادہ تر سفارشی ہیں اور مالک انہیں    ’فارغ‘ کرنے سے اس لئے قاصر ہے کہ وہ منہاج برنا اور نثار عثمانی کے سپاہیوں کا ساتھی رہا اور لوگوں کو بیروزگار کرنا اس کی     تربیت میں نہیں ہے ۔

مالک جارحانہ لیکن پیشہ ورانہ شخص ہے

ایڈیٹر

ازبک ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ تاشقند کو تعمیری اور مثبت قرار دے دیا

ازبک ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ تاشقند کو تعمیری اور مثبت قرار دے دیا

تاشقند، ازبکستان (ڈی این ڈی): ازبکستان کے ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے حالیہ دورہ تاشقند کو تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین دوستی اورتعاون کے رشتے کو مزید پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
مختلف ازبک ذرائع ابلاغ بشمول از نیوز، پروادا، یوروایشین، تاشقند ریڈیو، تاشقند ڈیلی، ٹاشقند ٹی وی اور جون نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا 17سے 18نومبر تک دورہ ازبکستان حقیقی معنوں میں بہت مفید رہا اور اس کے اثرات دیر پا ثابت ہو ں گے۔ازبک ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان اور از بکستان کے درمیان کثیر الجہتی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔

ازبک ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ تاشقند کو تعمیری اور مثبت قرار دے دیا
ازبک ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم نواز شریف کی وسطی ایشیائی ممالک بشمول ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبو ط بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ ان کے حالیہ دورہ تاشقند کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے طے پاجانے والے معاہدے مستقبل میں دونوں ملکوں کی عوام کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔
یادر ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 17سے 18نومبر تک ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے ازبک صدر اسلام کریموف اور اپنے ازبک ہم منصب شفقت مرزا یوف سمیت ازبکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
وزیراعظم نواز شریف کے ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے میں کہاگیا کہ پاکستان اور ازبکستان نے سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے کے علاوہ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی اورٹرانسپورٹ کے شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔
ازبکستان کی قیادت نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا ان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے جبکہ پاکستان نے کہا کہ ازبکستان کے ساتھ تعلقات پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کا اہم عنصر ہے۔

گورڈن کالج راولپنڈی میں نجکاری کے خلاف احتجاج جاری

denationalization of government gordon college

گورڈن کالج راولپنڈی میں نجکاری کے خلاف احتجاج جاری
راولپنڈی(ڈی این ڈی):پنجاب حکومت کی طرف سے گورنمنٹ گورڈن کالج راولپنڈی کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف اساتذہ اور طلباء کا احتجاج  جاری رہا اور اس دوران کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ۔
ڈسپیچ نیوزڈیسک (ڈی این ڈی) نیوز ایجنسی کے مطابق گورڈن کالج راولپنڈی کو صوبائی حکومت کی طرف سے مسیحی برادری کے سپرد کرنے کے فیصلے کے خلاف منگل کے روز بھی شدید احتجاج کیا گیا جس میں پنجاب پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایل اے) کی مرکزی قیادت، کالج کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
احتجاج کے دوران کالج انتظامیہ اور طلباء نے بازوؤں پر سیا ہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں اور ہاتھوں میں پلے کارڈ ز ،بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن میں کالج کی نجکاری کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاج کے شرکاء نے اس دوران لیاقت باغ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ طالب علموں اور عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور مذکورہ کالج کی نجکاری کے احکامات واپس لئے جائیں۔

گورڈن کالج راولپنڈی میں نجکاری کے خلاف احتجاج جاری
گورڈن کالج راولپنڈی میں نجکاری کے خلاف احتجاج جاری

کالج میں سیاسیات کے پروفیسر علیم ملک نے ڈی این ڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کالج کی نجکاری کا حکم فی الفور واپس لے لینا چاہئے کیونکہ ایسے کسی بھی اقدام سے نا صرف طلباء کے والدین پر معاشی بوجھ بڑھنے کا خطرہ ہے بلکہ کئی غریب بچوں کا مستقبل بھی داؤپرلگ جائے گا۔

گورڈن کالج راولپنڈی میں نجکاری کے خلاف احتجاج جاری