Category Archives: پنجاب

پنجاب کی خبریں

الیکشن 2018 میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔,وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف

پنجاب (ڈی این ڈی) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔یہ بات اُنہوں نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہی کہ صرف این اے 120 ہی نہیں پورا پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور مسلم لیگ (ن) نے تاریخی کامیابی پر این اے 120 کے کارکنوں اور کلثوم بھابھی کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جس طرح مختلف حالات میں الیکشن لڑتے رہے ہیں وہ سب کے سامنے ھے مگر 2018 کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آنے سے پہلے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اگر اب بھی لوڈشیڈنگ ہوتی تواس ہال میں اب تک کئی مرتبہ جاچکی ہوتی لیکن آج دور دور تک لوڈ شیڈنگ کا نشان نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نیعمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں ڈینگی نے حملہ کیا تو خان صاحب پہاڑوں پرچلے گئے کہ کہیں ڈینگی کا شکار وہ خود نہ ہوجائیں، جو ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے وہ ملک کی حفاظت کیسے کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نندی پور پراجیکٹ میں عوام کی جیبیں کٹ گئیں اور جیب کترے کرپشن کرنے کے بعد ٹی وی پر بھاشن دیتے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پرنوازشریف نے آج فوری ایکشن لیا اور اس لفظ کو واپس پرانی حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایک کھرب 69ارب 21کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی)حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 69ارب 21کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں

کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہوگئے

پنجاب (ڈی این ڈی) ایک اطلاع کے مطابق لاہورمیں سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دریائے راوی میں سگیاں پل کے قریب ڈیرہ سائیں ساندہ تھانے کی حدود میں 7 سے 8 دہشت گردوں کے پناہ لئے جانے کی اطلاع پر اس کارروائی کو عمل میں لایا گیا جس کے د وران دو نوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 فرار ہو گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی۔ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی جو بہاول نگر کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

فاطمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست اور مشاعرہ کا اہتمام اور تصویری جھلکیاں

فاطمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست اور مشاعرہ کا اہتمام اور تصویری جھلکیاں
لاہور (ڈی این ڈی )16 ستمبر 2017 علم و ادب کے فروغ کی جانب گامزن علمی اور ادبی سماجی تنظیم ،فا طمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست میں مشاعرہ کا اہتمام کیا گیاجسکی صدارت محترمہ شاہینہ کشور صاحبہ نے کی اور مہمان خصوصی ولایت احمد فاروقی صاحب تھے مہمان اعزاز ممتاز راشد لاہوری صاحب تھے۔ پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا بعد میں کلام اقبال سنایا گیا ۔ تمام مہمانوں نے اپنی شاعری کے ذریعے اعلی خیالات کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کے کلام کو سراہا۔ ممتاز راشد لاہوری صاحب نے اپنے خیالات کا شعری مجموعہ اپنی کتاب ( رُکے ہوئے آنسو) مہمانوں کو پیش کی جو خیال و فن کا ایک بہترین شاہکار ھے۔ولایت فاروقی صاحب نے انور علی بھٹی صاحب کی کتاب (اِنشائیہ دے انگ)پیش کی۔ فاطمہ صاحبہ نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے ْ یوں فاطمہ ادبی فورم کی چوتھی نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی نگرانی کاکام تیز کیاجائے : وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب ( ڈی این ڈی ) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےلندن سےمتعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتےہوئےکہاہےکہ حالیہ بارشوں کےپیش نظر ڈینگی سرویلنس کاکام تیزکیاجائےاورڈینگی سےنمٹنےکےلئےمتعلقہ ادارے پوری طرح چوکس ہوکرکام کریں۔انہوں نےکہا کہ بارشوں کے باعث کھڑے پانی کا فوری نکاس یقینی بنایاجائے اوراس سلسلےمیں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نےہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ رکھنے کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی این اے 120میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم ٓکے سلسلہ میں مشاورت اورتجاویز پر غور

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی این اے 120میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم ٓکے سلسلہ میں مشاورت اورتجاویز پر غور
لاہور (ڈی این ڈی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا محمد پرویز ملک کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس،پارٹی قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اوراین اے 120میں ضمنی الیکشن کے لئے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مشاورت اورمختلف تجاویز پر غورکیا گیا۔
اجلاس میں لارڈ میئر لاہورکرنل(ر) مبشرجاوید ،سید توصیف شاہ،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مہر اشتیاق،میاںں مرغوب،چوہدری شہباز، رمضان صدیق بھٹی،ماجد ظہور،انجم بٹ،شاہد نذیر،سہیل بٹ،وقاص صدیقی، عامر خان،تنویر ضیاء بٹ، رانا احسن شرافت،جاوید اقبال،و عہدیداروں ی بھر پور شرکت۔اجلاس میں لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کا دل پاکستان کے عوام کی محبت سے سرشار ہے ،انکے دل میں پاکستان کی تڑپ اور عوام کے مسائل کا درد ہے،نواز شریف کی قیادت میں جس قدر ترقیاتی کام کئے گئے ان کا محور عام آدمی کی بھلائی اور خوشحالی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا مستقبل روشن کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ 4 برس کے دوران عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے اور عوامی فلاح اور ملکی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے، محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور مسلم لیگ(ن) کے دور میں پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا گیا ہے۔ محمد نواز شریف تعمیری سوچ اور ترقیاتی نظریے کا دوسرانام ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا اور انشاء اللہ 18کروڑ عوام نواز شریف کو پھربھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب کریگی

جنرل ہسپتال کی نرسز کو 9ہزار روپے ماہانہ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی کا آغاز

لاہور( ڈی این ڈی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال میں تعینات تمام نرسز کی تنخواہوں میں9ہزار روپے ماہانہ پرفیشنل الاؤنس شامل کر دیا گیا ہے جس کی ادائیگی یکم اگست کو جولائی کی ادا ہونے والی تنخواہوں میں کی جا رہی ہے۔
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے شعبے کیلئے نرسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ شعبہ ترقی کر چکا ہے اور اب ماسٹر ڈگری رکھنے والی اعلیٰ پروفیشنل اہلیت کی حامل نرسز خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے خاطر خواہ کام کیا ہے اور بالخصوص 9ہزار روپے ماہانہ پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی اہم سنگ میل ہے جس سے سینکڑوں خاندان کو معاشی سپورٹ حاصل ہو گی پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ معاشی طور پر مستحکم افراد زیادہ بہتر پرفارمنس دے سکتے ہیں اور یہ اقدام نرسز کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا ۔ایل جی ایچ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام صابر نے بھی نرسوں کو ماہانہ 9ہزار روپے پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ شعبہ مزید بہتر نتائج سامنے لائے گا ۔
اس موقع پر مختلف نرسز مس ارم ، عظمیٰ،گلشن ،خالدہ اور ندرہت نے اپنے پیغام میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرمی ،سردی ،بارش اور دھوپ میں نرسیں ڈاکٹروں کے شانہ بشانہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرتی ہیں انہوں نے پروفیشنل الاؤنس کی ادائیگی پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی طرف سے مزید تعاون اور خدمات کو بہتر بنانے کا یقین دلایا۔

وزیراعلی شہبازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا

ڈی این ڈی لاہور :وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں او رفلاحی پروگرامو ں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے تعلیم،صحت او رسوشل سیکٹر کے فروغ کے لئے بے مثال کام کیاہے ۔عوام کی خدمت او رانہیں ریلیف و سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ اربوں روپے کے رمضان پیکیج سے بھی عوام کو ریلف مل رہاہے اوروزیراعظم کی قیادت میں خود مختار او ر خوشحال پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ قوم سے کئے گئے وعدے پورے کر کے سرخرو ہوں گے۔ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن کے باعث عوام مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے گئے۔انہوں نے کہاکہ قوم آج تک ان کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مار کو بھلا نہیں سکے۔سابق حکمرانوں کا ہر نئے دن کا سورج کرپشن کے ایک نئے سکینڈل کے ساتھ طلوع ہوتا رہا۔انہوں نے کہاکہ انتشار او رالزام تراشی کی سیاست کے علمبر داروں نے بھی عوام کی مشکلات بڑھائیں۔دھرنوں اور لاک ڈاؤن کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیدا کر کے عوام کے خلاف ساز ش کی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی کے دشمنوں کو ترقی کرتا او رآگے بڑھتا ہوا پاکستان اچھا نہیں لگتا اور ملک کی تیز رفتار ترقی ان عناصر کی پریشانیاں بڑھا رہی ہے ۔ساہیوال کول پاور پلانٹ کا دوسرا یونٹ بھی پوری آب وتاب سے چل رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے اس پہلے منصوبے سے 1320میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اراکین اسمبلی محنت کریں اور عوام کی خدمت میں دن رات ایک کر دیں ۔ منتخب نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں کی شفاف ، بروقت اور معیاری تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ،صحت ،سوشل سیکٹر او رغریب عوام کی فلاح کے لئے شہبازشریف کے ا قدامات بے مثال ہیں۔ گوجرانوالہ میں بڑے منصوبوں کی تکمیل پر عوام آپ کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ میں آپ کے بے مثال ترقیاتی کامو ں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔آپ نے دیانتداری او رحب الوطنی سے ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں جنہیں عوام کبھی بھلا نہیں سکتے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے کارخانوں کی مقررہ مدت سے قبل تکمیل آپ کی انتھک محنت کی مثا ل ہے۔ ایم این اے حمزہ شہبازشریف، صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، منشا ء اللہ بٹ، حمیدہ وحید الدین اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ضلعی و انتظامی افسران ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔