Category Archives: باورچی خانے کے باغ

کھجور کے فائدے

کھجور کے فائدے
یہاں طبی سائنس کے تسلیم شدہ وہ فوائد جانیں جو کھجور کھانے سے آپ کو حاصل ہوسکتے ہیں۔نظام ہاضمہ کو بہتر اور قبض سے نجات دلائے فائبر آنتوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری جز ہے اور قبض کی روک تھام کرتا ہے، کھجور میں جذب ہونے والا اور جذب نہ ہونے والا فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ آنتوں کے نظام کی صفائی میں مدد دیتا ہے اور اسے اپنا کام موثر طریقے سے کرنے دیتا ہے۔
دل کی صحت کے لیے بہترین
اسرائیل کے ٹیکینو انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق روزانہ انار کے جوس اور 3 کھجوروں کا استعمال دل کے امراض کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ انار اور کھجوریں اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دل کی شریانوں کے سخت ہونے اور سکڑنے کا خطرہ ایک تہائی یا 33 فیصد تک کم کردیتے ہیں۔
ورم کش
کھجور میگنیشم سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ ایسا منرل ہے جو ورم کش خصوصیات رکھتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب میگنیشم کا استعمال بڑھتا ہے تو کئی طرح کے ورم کی سطح میں کمی آتی ہے، جس سے خون کی شریانوں کے امراض، جوڑوں کے امراض، الزائمر اور دیگر بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر میں کمی
کھجور میں شامل میگنیشم بلڈ پریشر میں کمی لانے میں بھی مدد دینے والا جز ہے، جبکہ اس میں موجود پوٹاشیم بھی جسم کے لیے فائدہ مند ہے جو دل کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
فالج سے بچاؤ
امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ سو ملی گرام میگنیشم کا استعمال فالج کا خطرہ 9 فیصد تک کم کردیتا ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز کھجوروں میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
دماغی صحت بہتر بنائے
طبی جریدے جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے والی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں وٹامن بی سکس کی مناسب مقدار دماغی کارکردگی میں بہتری اور اچھے امتحانی نتائج کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
کھجوریں میں موجود مینگنیز، کاپر اور میگنیشم ایسے اجزاء ہیں جو ہڈیوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہ بھربھرے پن کے مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

دُنیا کی طاقتور ترین خوراک

onion

دُنیا کی طاقتور ترین خوراک
یہ بات سب جانتے ہیں کہ پیاز ہماری صحت کے لیے کتنا ضرور ی ہے۔ پیاز ہمیں بہت بیماریوں سے بچاتا ھے۔اس کو روز خوراک کا حصہ بنانے سے ہم بہت سے جراثیم سے بچے رہتے ہیں،اگر ہم بیمار ہیں اور اس پر جلد قابو پانا چا ہتے ہیں تو پیاز کا استعما ل کرنا چاہیے۔پہاز میں سلفر،ریشے، پوٹاشیم،کیلشیم،وٹامن B ،وٹامن C سے بھرپور ھے۔اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ھے اس لیے اس سے کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ھے۔یہ بخار میں کمی لا سکتا ھے ،اس کا استعمال الرجی میں بہت ہی اچھا ھے۔پیاز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ماتھے پر رکھنے سے بخار کر اثرات کم ہو جاتے ہیں۔ پیاز بے خوابی کو دُور کرتا ھے۔اس میں سلفائڈ کی وافر مقدار ہونے سے خون کو پتلا رکھنے میں مدد ملتی ھے۔ پیاز کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ھے۔پیاز دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ پیاز کیاستعمال سے کینسر جیسے موزی مرض سے بچا جا سکتا ھے۔پیاز، پھیپھڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ھے۔دمہ کے امراض میں کچی پیاز کھانے سے آرام آ جاتا ھے۔پیاز کئی موسمی انفیکشنزسے بچاتا ہے۔پیاز کر روزمرہ اپنی خوراک کا حصہ بنانے سے زیابیطس ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔اس کا استعمال نظام ہضم میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ مضبوط اعصابی نظام اور اچھی یاداشت کے لیے پیاز سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔معدہ اور آنتوں میں کیڑوں کی افزائش روکنے کے لیے پیاز کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔اس میں وٹامن A,C کا پایا جانا ہمارے چہرے کی جلد کو چمک عطا کرتا ہے۔دُھوپ کی شدت کی وجہ جلدی امراض سے بچاتا ھے۔بالوں کے اصل رنگ اور بال گرنے سے روکنے کے لیے اس کا استعمال بہت ضروری ہے۔پیاز قدرت کا عطا کیا ہوا ایک ایسا خزانہ ہے جس کا استعمال کر کے وہ تمام فوائد حاصل کر سکتے ہیں جو ہم مہنگے سے مہنگے بیوٹی سیلون میں جا کر بھی حاصل نہیں کر سکتے۔