Category Archives: بین اقوامی

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالم پور۔ 04 اکتوبر (ڈی این ڈی) کوالالم پور۔ 04 اکتوبر (ڈی این ڈی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2683 رنگٹ (633.16 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34121 لاٹوں کا کاروبار ہوا ہوا جس کی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دسمبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2683 رنگٹ (633.16 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 34121 لاٹوں کا کاروبار ہوا

روس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ

ماسکو۔ 3 اکتوبر (ڈی این ڈی) ماہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران روس میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ بعض تاجروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کیلئے گندم کی فروخت روکنا ہے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں ماہرین نے بتایا کہ ہفتے کے دوران بحیرہ اسود کے علاقے کی 12.5 فیصد پروٹین کی حامل گندم کے فری آن بورڈ کی بنیاد پر اکتوبر کیلئے سودے 191 ڈالر فی ٹن طے پائے جو ایک ہفتہ قبل کی نسبت 2 ڈالر فی ٹن زیادہ ہیں

رہنما آنگ سان سوچی نے آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

رنگون ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے حالیہ بحران سے نمٹنے میں ناکامی پر ہونے والی تنقید کے بعد رہنما آنگ سان سوچی نے آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق آنگ سان سوچی کو مغرب کی جانب سے میانمار میں جاری تشدد کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر تنقید کا سامنا ہے خیال رہے کہ میانمار کی ریاست راخائن میں جاری تشدد کے بعد ایک اندازے کے مطابق 3,70,000 روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لی ہے۔میانمار کی حکومت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا آنگ سان سوچی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی جہاں انھوں نے گذشتہ برس خطاب کیا تھا۔آنگ سان سوچی کے ایک اور ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا شاید سوچی کو یہاں زیادہ اہم امور نمٹانا ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ (سوچی) خود پر ہونے والی تنقید یا مسائل کا سامنے کرنے سے گھبراتی نہیں ہیں۔

افغانستان کا مسئلہ جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔, صدر مملکت ممنون حسین

آستانہ (قزاخستان) ۔ 12 ستمبر (ڈی این ڈی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لئے اپنے افغان بھائیوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستانی ماہرین تعلیم اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں قزاخستان میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک خان ، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی نعیم خان ، ڈائریکٹر جنرل سائنس و ٹیکنالوجی عرفان شوکت اور پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر جو ہفتہ کو چار روزہ سرکاری دورہ پر آستانہ پہنچے تھے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے باصلاحیت افراد کے ملک چھوڑ کر جانے کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب پاکستانی ماہرین تعلیم اور پروفیشنلز اپنی مادر وطن میں خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قزاخستان میں پاکستانی تارکین وطن خدمات انجام دے رہے ہیں جو ملک کے لئے نیک نامی کاباعث ہیں۔ صدر نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ اور کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت نے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کی صورتحال مزید بہتر ہو گی

مصرمیں 35سو برس پرانا شاہی سنار کا مقبرہ دریافت

مصر:35سو برس پرانا شاہی سنار کا مقبرہ دریافت
مصر میں دریائے نیل کے مغربی کنارے پر واقع شہر الاقصر میں فرعونی دور کے شاہی سنار کا مقبرہ دریافت ہوا ہے۔
الاقصر میں واقع قدیم قبرستان میں مصری آثارقدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں کھدائی کے دوران یہ مقبرہ تلاش کیا گیا جسےتین ہزار برس قدیم قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ قبرستان فرعونی ادوار کے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں اور دربار سے منسلک افراد کے لیے مخصوص تھا۔شاہی سنار کے مجسمے اوراس کی بیوی کی باقیات کے علاوہ یہاں سے کچھ لوگوں کی حنوط شدہ لاشیں بھی ملی ہیں

امریکی سنیٹر جان مکین سرطان کے عارضہ میں مبتلاءہو گئے

واشنگٹن ۔ 11 ستمبر (ڈی این ڈی) امریکی سنیٹر جان مکین سرطان کے عارضہ میں مبتلاءہو گئے ہیں۔سنیٹر مکین کا تعلق ریبپلکن پارٹی سے ہے اور ا177نہوں نے 2008میں صدارتی انتخاب میں بھی حصہ لیا تھا لیکن ا177نہیں اس انتخاب میں سابق صدر اوباما کے ہاتھوں شکست ہو گئی تھی۔امریکی سنیٹر جان مکین نے، جن کی حال ہی میں دماغ کے سرطان کی سرجری کی گئی تھی، نے کہا ہے کہ یہ بیماری انتہائی خطرناک ہے تاہم علاج مناسب انداز میں جاری ہے اور وہ پہلے سے زیادہ توانائی محسوس کر رہے ہیں

ترک باشندوں کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔,جرمن چانسلر انجیلا مرکل

برلن ۔ 11 ستمبر (ڈی این ڈی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے انقرہ حکومت کے تحفظات کو مسترد کر تے ہو کہا ہے کہ ترک باشندوں کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر مرکل نے کہا کہ ترک باشندے جرمنی آ سکتے ہیں اور انہیں یہاں کوئی خطرہ نہیں ہے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاارمچی میں اجلاس سےخطاب

چین( ڈی این ڈی) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کےلیے پر عزم ہے،خطے کے عوام کا مستقبل مارکیٹوں کی سطح پرروابط کے فروغ میں ہے ۔چین کے شہر ارمچی میں وسطی ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون انسٹی ٹیوٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان مشرق، مغرب اور وسطی ایشیا ئی خطوں کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ، تیل وگیس کی پائپ لائنوں،انفراسٹرکچر ، گرڈاسٹیشنوں تعمیر اورٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے اورخطہ اقتصادی لحاظ سے ترقی کرے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ کیرک پروگرام کے تحت علاقائی تعاون مستقبل میں پاکستان کی اقتصادی شعبے میں کامیابیوں میں اہم کردارادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ روابط کے فروغ کے لیے چین کی قیادت کے ون بلٹ ون روڑ اورایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اہم منصوبےہیں۔