Category Archives: پاکستان

پاکستان کی خبریں

کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اورلاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش

آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اورلاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شما ل مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مطلع ابرآلود ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ اور مردان ڈویژن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، شما ل مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ گوجرانوالہ اور لاہور ڈویڑن میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ ہفتہ سے منگل کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں ڈویڑن) میں اکثر مقامات پر جبکہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، سبی، ژوب، قلات، نصیر آباد ڈویژن ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ اور مردان ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ان شدید بارشوں کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔نشیبی علاقوں میں آباد لوگوں کو اگلے دو روز محتاط رہنے کی وارننگ ہے۔ اتوار سے منگل کے دوران سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویڑن میں چندمقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی خیبر پختونخواہ( ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں ڈویژن)، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن) میں اکثر مقامات پر، ڈی آئی خان، ساہیوال، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ژوب، کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ بہاولپور، سبی، قلات، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ ڈویڑن میں کہیں کہیں تیز/موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کی گئی بارش سب سے زیادہ بارش جھنگ میں 70 ملی میٹرجبکہ ساہیوال62، راولپنڈی (چکلالہ 57، شمس آباد 25)، اسلام آباد (بوکرہ 46، گولڑہ 33، زیرو پوائنٹ 28، سیدپور 23)، لاہور(سٹی 31)، جہلم31، منڈی بہاؤالدین27، گوجرانوالہ، سیدو شریف 26، مالم جبہ25، ژوب23، کوٹلی 22، دیر، فیصل آباد19، سیالکوٹ (سٹی 19، ایئرپورٹ05)، کالام13، چکوال، راولاکوٹ، کاکول12، بالاکوٹ، دروش میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ، دالبندین میں46 ، جبکہ نوکنڈی45 اورسبی میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اورلاہور سمیت مختلف علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور (ڈی این ڈی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کاتحفظ اولین ترجیح ہے،پولیس حکام عیدکے موقع پر اپنے علاقوں میںعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیںاورمساجد،امام بارگاہوں اورعید کے اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے ۔
وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اورصوبے کے اعلی پولیس حکام کو چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شاپنگ سنٹرز، پلازوں اور مارکیٹوں میں اضافی فورس تعینات کی جائے اور مساجد، امام بارگاہوں اور عید کے اجتماعات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایات میں مزید کہا کہ عید کے موقع پر وضع کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔عید پر سکیورٹی انتظامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران پوری طرح چوکس رہیں اور آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ عید اجتماعات کی سکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت فول پروف ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے اورجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے لہذا موجودہ ہنگامی حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں ،اس لئے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاہے اورآئندہ بھی اس سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

ےاد رھے وفاقی دارلحکومت میں عید الفطر کے موقع پر 3500 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ عید گاہوں اور دیگر مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
ڈسپیچ نیوز ڈیسک (ڈی این ڈی) نیو ز ایجنسی اسلام آباد میں عید الفطر کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے تحت3500 پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،عید کے روز عید گاہوں اور دیگر مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیکورٹی پلان کے تحت تمام لاری اڈوں اور بازاروں میں بھی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں 667 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جن میں سے 19 کھلے میدان اور 26 امام بارگاہیں شامل ہیں، تمام مقامات کی عید سے قبل بم ڈسپوزل سکاڈ تلاشی لے گا اور عید گاہوں کے قریب کار پارکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی پلان کے تحت چاند رات کو تمام بڑی مارکیٹوں میں پولیس اہلکاروں کیلئے بیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اضافی موبائل سکواڈ تمام اہم تجارتی مراکز کے ارد گرد موجود رہے گا

این جی اوز اورمدرسوں کو سالانہ آڈٹ کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں

وزارت داخلہ نے این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
این جی اوز اورمدرسوں کو سالانہ آڈٹ کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں
اسلام آباد ۔: (اے پی پی) وزارت داخلہ نے جمعرات کو این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملکی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔رپورٹ میں تمام ریاست مخالف اور زیر زمین این جی اوز کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا ہے۔رپورٹ میں مزید بتا یا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے این جی اوز سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کیلئے کمیٹی قائم کی ہے جبکہ وزارت داخلہ این جی اوز کی رجسٹریشن کی ذمہ دار ہوگی۔دریں اثناءتمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ این جی اوز کی فنڈنگ اور آپریشن کی مانیٹرنگ کرے۔رپورٹ میں تمام غیر رجسٹرڈ اور ریاست مخالف این جی اوز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کی اگیا ہے کہ ملک میں متعدد معتبر این جی اوز بھی کام کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 1427این جی اوز اورمدرسوں کو سالانہ آڈٹ کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔این جی اوز رجسٹریشن کیس کی سماعت 22جولائی کو ہوگی۔

 

عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارلحکومت میں 3500 پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے

عید الفطر کے موقع پر وفاقی دارلحکومت میں 3500پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے
اسلام آباد (ڈی این ڈی): وفاقی دارلحکومت میں عید الفطر کے موقع پر 3500 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ عید گاہوں اور دیگر مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں عید الفطر کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے تحت3500 پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے ،عید کے روز عید گاہوں اور دیگر مقامات کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی اور پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیکورٹی پلان کے تحت تمام لاری اڈوں اور بازاروں میں بھی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں 667 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جن میں سے 19 کھلے میدان اور 26 امام بارگاہیں شامل ہیں، تمام مقامات کی عید سے قبل بم ڈسپوزل سکاڈ تلاشی لے گا اور عید گاہوں کے قریب کار پارکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی پلان کے تحت چاند رات کو تمام بڑی مارکیٹوں میں پولیس اہلکاروں کیلئے بیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اضافی موبائل سکواڈ تمام اہم تجارتی مراکز کے ارد گرد موجود رہے گا جسے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت طلب کیا جا سکے گا۔ سیکورٹی پلان کے تحت پولیس کی نفری تمام لاری اڈوں، مسجدوں، قبرستانوں اور ریلوے سٹیشنوں اور خصوصی دستے فیصل مسجد کے گرد تعینات کی جائے گی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاری اڈوں کے اڈا منیجرز سے ملاقات کریں اور سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔ ترجمان کے مطابق 9 بس سٹیشنوں پر پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

عمران خان فاسٹ باﺅلرتھے لیکن ریحام خان سپن ماسٹر نکلیں, پرویز رشید

عمران خان فاسٹ باﺅلرتھے لیکن ریحام خان سپن ماسٹر نکلیں

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان فاسٹ باﺅلرتھے لیکن ان کی اہلیہ ریحام خان سپن ماسٹرنکلیں۔ بدھ کو برطانیہ کے ایک روزنامے میں ریحام خان کے براڈ کاسٹ جرنلزم میں کورس کرنے کے بارے شائع ایک رپورٹ کے حوالے سے ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ریحام خان میں نہ صرف گوگلی کرانے کی صلاحیت ہے بلکہ وہ ”دوسرا“ کرانے میں بھی ماہر ہیں

چین فاٹا کے عارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد دیگا

چین فاٹا کے عارضی بے گھر افراد کی بحالی کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد دیگا
اسلام آباد (ڈی این ڈی): چین وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی بحالی اورعلاقے کی سماجی ترقی کیلئے پاکستان کو ایک کروڑ ڈالرکی امداددے گا۔
اس حوالے سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور اقتصادی امور ڈویڑن کے سیکرٹری محمد سلیم سیٹھی نے اپنی حکومتوں کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک معاہدے پر ستخط کئے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے چینی کی حکومت نے فاٹا کے علاقے کی ترقی اور بحالی کے لئے بارہ کروڑ90 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری بھی دی تھی۔مزید برآں چینی حکومت نے فاٹا کے علاقے کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لیے مزید امداد فراہم کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک پیغام میں معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فاٹا میں عارضی طور پر بے گھر ہونیوالے افراد کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی دیکھ بھال اور ان کی جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے اور اس سلسلے میں بھر پور کوششیں کی جارہی ہیں۔