Category Archives: پاکستان

پاکستان کی خبریں

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلی گرافی کے قیام کے لئے باضابطہ سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے,عرفان صدیقی

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلی گرافی کے قیام کے لئے باضابطہ سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی ہے، یہ سرکاری سرپرستی میں خطاطی کے فروغ اور تحفظ کے لئے ملکی تاریخ کا اولین ادارہ ہوگا، عرفان صدیقی
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) قومی تاریخ و ادبی ورثہ کے لئے وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیلی گرافی (قومی ادارئہ خطاطی) کے قیام کے لئے باضابطہ سمری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھجوا دی گئی ہے جو سرکاری سرپرستی میں خطاطی کے فروغ اور تحفظ کے لئے ملکی تاریخ کااولین ادارہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے قیام کے حوالے سے بدھ کومنعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران بتائی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں مجوزہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام، اس کے فرائض اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ عرفان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خطاطی اسلامی فنون میں انتہائی اہم مقام رکھتی ہے جس کا آغاز قرآن کریم کے نزول سے شروع ہوا۔ گذشتہ 14صدیوں میں خطاطی کے فن نے کئی شکلیں اختیار کیں اور یہ فن آج بھی پوری اسلامی دنیا میں فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے گذشتہ 70برس کے دوران خطاطوں اور خطاطی کے فن کو حکومتی سرپرستی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے نہ صرف فن خطاطی کے نفاذ اور فروغ میں مدد ملے گی بلکہ یہ ادارہ خطاطوں کو درپیش مسائل حل کرنے اور ان کی ہر ممکن سرپرستی اور پزیرائی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے علمی، ادبی اور تاریخی اداروں نے زیادہ فعالیت کے ساتھ اپنے فرائض کی بجائے بجاآوری شروع کردی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ افتخار عارف، جوائنٹ سیکرٹریز کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی، سید جنید اخلاق اور دیگر حکام شریک ہوئے

وزیر مملکت طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قانونی وآئینی ماہرین اور عام لوگوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کو مسترد کردیا ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کی جانب سے ریویو پٹیشن میں اٹھائے گئے سوالات بڑے واضح ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو ہر پاکستانی کی طرح فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے اور انہیں یہ حق دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری نے کہاکہ جی ٹی روڈ کے ذریعے میاں نواز شریف کے لاہور کے سفر کے دوران اور این اے 120 کی کارنر میٹنگز میں پاکستان کے لوگوں نے نواز شریف کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار کیا اوران کے خلاف فیصلہ مسترد کردیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ریویو پٹیشن نااہلی سے متعلق فیصلہ میں غلطیوںکو دور کرنے کے لئے فائل کی گئی ہے ۔ ہم کوئی رعائت نہیں مانگ رہے بلکہ صرف میاں نواز شریف کے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر 2009ءمیں لانگ مارچ کے بعد سپریم کورٹ کے معذول ججز بحال ہو سکتے ہیں تو ایک منتخب وزیراعظم کی اپیل کیوں نہیں سنی جاسکتی ۔ طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کو مضبوط بنانا چاہتی ہے ، سزا آئین بنانے والوں کو نہیں کو نہیں ملنی چاہیے۔ اگر ایک منتخب وزیر اعظم کو ایک مفرور کی پٹیشن پر نااہل قرار دیاجاسکتا ہے تو اسے کیوں نہیں پکڑاجاسکتا۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین پی ٹی وی عطاءالحق قاسمی نے بدھ کو وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی وی نے وزیر اعظم کو قومی ادارے کے امور کار کے بارے میں بریفنگ دی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رسا ں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترقیاتی ایجنڈے کی پیروی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عشروں سے زیر التواءاہم منصوبوں کی تکمیل کو بھی یقینی بنایا ہے، ارکان پارلیمان اپنے حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں، کوئی علاقہ یا حلقہ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے ۔ انہوںنے یہ بات سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں اور ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ارکان پارلیمان کو بالخصوص ان حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر توجہ دینی چاہیے جو ترقیاتی کام کی رفتار کے لحاظ سے دیگر حلقوں کے برابر نہیں ہیں۔ بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ان اہم منصوبوں کی تکمیل کو بھی یقینی بنایاجو کئی عشروں سے زیر التواءتھے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے ترقیاتی ایجنڈے کی پیروی جاری رکھنی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی علاقہ یا حلقہ ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر میں پیچھے نہ رہ جائے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان پارلیمان پر زور دیاکہ وہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے عوام سے اپنے رابطے کو بڑھائیں اور اس ضمن میں بھر پور کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔ وزیرا عظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ ، وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ، سردار محمد شفقت حیات خان، ملک محمد عزیر خان، ملک شاکر بشیرعوان، عبیداللہ خان، عبدالمجید خان، ڈاکٹر محمد افضل خان ڈانڈھلا اور شہزادی عمر زادی ٹوانہ شامل تھے۔ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ اور ایم او ایل گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریب میں شرکت

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر( ڈی این ڈی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بدھ کو آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمٹڈ اور ایم او ایل گروپ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی جو تیل وگیس کی بین الاقوامی اپ سٹریم تلاش وپیداوار میں مستقبل کے کاروباری مواقع کا جائزہ لینے کیلئے سٹریٹجک تعاون پر مبنی اقدام ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر ایم او ایل گروپ کی طرف سے مینجنگ ڈائریکٹر /چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی بی وی گراہم بالچن اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے اس کے ایم ڈی زاہد میر نے دستخط کئے۔ اس ضمن میں سٹریٹجک تعاون تکنیکی معلومات اور صنعتی تجربے کے باہمی تبادلے کے ذریعے بین الاقوامی اپ سٹریم تعاون اور ممکنہ شراکتداری پر مزید غوروخوض کا حامل ہوگا۔ قبل ازیں مول گروپ کے چیف آپریشن آفیسر ڈاکٹر بیری سلاب گاسو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات بھی کی اور انہیں پاکستان میں اپنی کمپنی کے مختلف کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان میں منافع بخش کاروباری منصوبوں میں کمپنی کو سہولت دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی تعریف کی انہوں نے مختلف مقامات پر موجودہ سرگرمیوں کے علاوہ بلوچستان میں سرمایہ کاری مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں، بالخصوص تیل وگیس کے میدان میں مواقع کی تلاش اور ان سے استفادہ کیلئے سرمایہ کاروں کو ہرممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے مول پاکستان کی طرف سے بلوچستان میںکاروباری منصوبے شروع کرنے اور سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش کا خیرمقدم کیا

ترجمان وزارت خارجہ نفیس زکریا کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی)وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان اور کشمیر کے مسائل حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ۔ریڈیو پاکستان کو دیئے گئے تازہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بد امنی کی صورتحال کے باعث خطے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ ایران دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور افغانستان اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سفارتی مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں ہی افغانستان میں امن کے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے ترکی کا دورہ بھی کریں گے۔

مہنگے پن بجلی ذرائع سے انرجی مکس کی جانب منتقلی کے حکومتی فیصلے سے ملک میں پائیدار بلند معاشی شرح نمو کے حصول میں مدد ملے گی، سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (ڈی این ڈی) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مہنگے پن بجلی ذرائع سے انرجی مکس کی جانب منتقلی کے حکومتی فیصلے سے ملک میں پائیدار بلند معاشی شرح نمو کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک سے بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے قابل تجدید شمسی پن بجلی اور ہوا کی توانائی کے علاوہ ایل این جی اور کوئلے سے چلنے والے توانائی منصوبوں سمیت مختلف وسائل سے توانائی کی پیداوار پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ دہائیوں میں کثیر جہتی توانائی بحران کا سامنا رہا ہے۔ بجلی بحران کے ساتھ مہنگی بجلی سے بھی ملکی معیشت اور عوام کے معیار زندگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سکیورٹی کی مشکل صورتحال اور توانائی کے موجودہ پیداواری صلاحیت متاثر ہونے اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے اس شعبے میں نئی سرمایہ کاری متاثر ہوئی ہے جس کے باعث 2013ءکے دوران اوسطاً شرح نمو کی رفتار تین فیصد کم ہوئی ہے 

وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت یونیورسل سروسز فنڈ پالیسی کمیٹی کا اجلاس

یو ایس ایف کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سہولیات فراہمی کے منصوبوں کے لئے 14 ارب روپے کی منظوری
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (ڈی این ڈی) یونیورسل سروسز فنڈ پالیسی کمیٹی نے یو ایس ایف کے دور دراز علاقوں میں ٹیلی کام سہولیات فراہمی کے منصوبوں کے لئے بجٹ 2017-18ءمیں 14 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ یونیورسل سروسز فنڈ کے ذریعے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے ایسے علاقے جہاں ٹیلی کام کی سہولیات دستیاب نہیں، میں ٹیلی کام نیٹ ورکنگ کے لئے منصوبوں کو فنڈز فراہم کئے جاتے ہیں۔ ان فنڈز کو ٹیلی کام کمپنیوں کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان، ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔