Category Archives: پاکستان

پاکستان کی خبریں

ایگریکلچر سیکٹر کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کیلئے فعال پالیسی وضع کرنے کی غرض سے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد۔ 4 اکتوبر(ڈی این ڈی) حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اور نجی سیکٹر کو موجودہ چیلنجز پر قابو پانے اور زراعت کے شعبہ کو فروغ دینے کی غرض سے فعال پالیسی وضع کرنے کیلئے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے ایگریکلچر سیکٹر کے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے نمائندوں پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و ریسرچ سکندر حیات بوسن، خلیل ستار، امداد نظامانی، خالد کھوکھر، سیّد ندیم شاہ، صاحبزادہ قدرت , مسیر محمد میدہ خیل، ملک اے رحمن لانگ، میاں عمیر مسعود، چوہدری رضوان اقبال، میاں غلام مصطفی وٹو اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیداواری اخراجات، پیداوار، مقامی زراعتی مصنوعات کی مسابقت و مارکیٹنگ اور ایگریکلچر کو درپیش چیلنجوں سمیت ایگریکلچر سیکٹر سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔ زراعتی سیکٹر کی برآمدی صلاحیت اور سی پیک کے ذریعے نئے مواقع بھی زیر بحث لائے گئے۔ وزیراعظم نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، اقتصادی ترقی اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ایگریکلچر سیکٹر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر سیکٹر حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور حکومت کسانوں بالخصوص چھوٹے کسانوں کو ہر ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے اور کسانوں کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے ماہرین زراعت کی جانب سے جامع منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اور نجی سیکٹر کو موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے، ایگریکلچر سیکٹر کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کیلئے فعال پالیسی وضع کرنے کی غرض سے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کسانوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے فنانس ڈویڑن، وزارت تجارت، ایف بی آر اور ماہرین زراعت کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو کسانوں کو درپیش تمام مسائل کا جائزہ لے گی۔

محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے,سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

اسلام آباد (ڈی این ڈی) حکومت کے منظور کردہ خبر رساں ادارے کی جاری کردہ خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست، جمہوریت اور عوام کیلئے محمد نواز شریف کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے۔ بدھ کو جاری بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا، پارٹی کا محمد نواز شریف کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے بطور وزیر اعظم چار سال میں پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالا اور چین کے تعاون سے سی پیک کا منصوبہ ان کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ محمد نواز شریف کو ہماری پارٹی نے پارٹی صدر منتخب کیا ہے اور سیاسی مخالفوں کے پیٹ میں درد کیوں اٹھ رہا ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بدھ کو ملاقات کی۔

اسلام آباد (ڈی این ڈی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں اب تک 59سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔

واشنگٹن۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی) امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے واقعے میں اب تک 59سے زائد افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں اتوار کی رات ہونے والے حملے کو بدترین واقعہ اور شیطانی عمل قرار دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لاس ویگاس واقعے پرامریکی صدر نے پرچم سرنگوں کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ واقعے کے سوگ میں وائٹ ہا?س اور سینیٹ میں خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ پیرس میں ایفل ٹاور کی لائٹسبھیبجھادی گئیں۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اسٹیفن نے منڈالے بے ریزورٹ کی 32 ویں منزل کے نیچے جاری کنسرٹ پر اندھادھند فائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی ماردی۔پولیس کے مطابق حملے میں اس کی ساتھی ماریلو ڈینلے بھی شامل تھی۔ پولیس نے ماریلو کی تصویر جاری کرکے عوام سے اس کی گرفتاری میں مدد کی اپیل کی ہے

محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے,چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد۔ 3 اکتوبر (ڈی این ڈی) حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے محمد نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس میں چار سال کیلئے مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور عوام کا رشتہ لازوال ہے جس کو کوئی قوت اپنے مذموم مقاصد کیلئے ختم نہیں کر سکتی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل کے اجلاس کے موقع پر کارکنوں کا جوش و جذبہ قابل دید تھا اور اس امر کی گواہی دے رہا تھا کہ محمد نواز شریف ہی ان کے قائد ہیں اور وہ ان کی سربراہی میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا بلامقابلہ انتخاب اس امر کی بھی گواہی ہے کہ ان کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) متحد ہے اور مسلم لیگ (ن) کو تقسیم دیکھنے والوں کی خواہشات ہر گز پوری نہ ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی ماضی قریب کی سیاست پر نظر ڈالی جائے تو یہ حقیقت روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ محمد نواز شریف سے بڑھ کر کوئی سیاسی رہنما بھی پاکستان کے حق میں اتنا مخلص نہیں ہے جتنا کہ نواز شریف ہیں۔

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت ,گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی)  حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے لئے چاروں ممالک تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں۔ ترکمانستان کی حکومت نے گیس فیلڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے پر تعمیری کام کاآغاز ٹیکنیکل سٹڈیز اورمالیاتی امور کے مکمل ہونے پر شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کا مرحلہ 2020ء4 تک مقرر کیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق یومیہ ایک ارب 32کروڑ مکعب فٹ سے زائد گیس ترکمانستان سے درآمد کی جائے گی۔

جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے,امور داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی) حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پارٹی صدر بن گئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کی ترمیم انہی کی جماعت نے نکالنے کی کوشش کی‘ آمروں کی ترامیم ختم کرنا مسلم لیگ (ن) کا نصیب ہے‘ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، سازشوں سے نواز شریف کو نہیں نکالا جاسکتا، شیخ رشید کو لکھی ہوئی درخواستیں کہاں سے آتی ہیں اس کا بھی پتہ ہے‘ ہمیں وہ سیاست نہیں کرنی جس میں ’’ن‘‘ نہ ہو‘ ان کو (ن) لیگ تو قبول ہے لیکن ن کو مائنس کرنا چاہتے ہیں۔

قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے, نومنتخب صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر( ڈی این ڈی) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، حق حاکمیت عوام کی مقدس امانت ہے، اس میں خیانت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، عوام کا حق حکمرانی بحال کرنے کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیا جائے، ملک اور اس کے 20 کروڑ عوام کی خاطر ہمیں نفرتوں، الزامات اور تصادم کے کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے والی ہے، ہمارے لئے اطمینان کی بات یہ ہے کہ ملک کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، 2013ء کے مقابلے میں 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کو بڑی کامیابی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کنونشن سینٹر میں پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا