All posts by NaheedNiazi

ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت ,گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی)  حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کے مالی معاملات کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق منصوبے پر عمل درآمد کے لئے چاروں ممالک تاپی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں۔ ترکمانستان کی حکومت نے گیس فیلڈ پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے پر تعمیری کام کاآغاز ٹیکنیکل سٹڈیز اورمالیاتی امور کے مکمل ہونے پر شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کا مرحلہ 2020ء4 تک مقرر کیا گیا ہے۔ معاہدے کے مطابق یومیہ ایک ارب 32کروڑ مکعب فٹ سے زائد گیس ترکمانستان سے درآمد کی جائے گی۔

ایک کھرب 69ارب 21کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی)حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 69ارب 21کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے مجموعی طور پر 10کھرب ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں

جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے,امور داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی) حکومت کے خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پارٹی صدر بن گئے ہیں اور آئندہ الیکشن میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے، ذوالفقار علی بھٹو کی ترمیم انہی کی جماعت نے نکالنے کی کوشش کی‘ آمروں کی ترامیم ختم کرنا مسلم لیگ (ن) کا نصیب ہے‘ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والے جلد بے نقاب ہوں گے، سازشوں سے نواز شریف کو نہیں نکالا جاسکتا، شیخ رشید کو لکھی ہوئی درخواستیں کہاں سے آتی ہیں اس کا بھی پتہ ہے‘ ہمیں وہ سیاست نہیں کرنی جس میں ’’ن‘‘ نہ ہو‘ ان کو (ن) لیگ تو قبول ہے لیکن ن کو مائنس کرنا چاہتے ہیں۔

قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے, نومنتخب صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر( ڈی این ڈی) مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قانونی موشگافیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کی جائے، حق حاکمیت عوام کی مقدس امانت ہے، اس میں خیانت کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، عوام کا حق حکمرانی بحال کرنے کے لئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کیا جائے، ملک اور اس کے 20 کروڑ عوام کی خاطر ہمیں نفرتوں، الزامات اور تصادم کے کلچر کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک سے اندھیرے ختم ہو رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے والی ہے، ہمارے لئے اطمینان کی بات یہ ہے کہ ملک کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، 2013ء کے مقابلے میں 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کو بڑی کامیابی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کنونشن سینٹر میں پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے آئین و قانون کی بالا دستی ضروری ھے ، وزیر داخلہ احسن اقبال

اسلام آباد۔ 03 اکتوبر (ڈی این ڈی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں اور نظریات کے مطابق آئین وقانون کی حکمرانی اور بالادستی کے راستے پر چل کر پاکستان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، پاکستان کی سیاست اور جمہوریت پر پاکستان کی عوام کا حق ہے، سیاسی جماعتیں عوام کی ملکیت ہیں، کوئی جبری یا چور دروازے کا قانون سیاسی کارکنان کو اپنی جماعت سے الگ نہیں کر سکتا،پارلیمان نے مقبول سیاسی قیادت کو سیاست سے باہر کرنے کے آمریت کے دور میں بننے والے قوانین کو ختم کردیاہے، آمر نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈیننس کے ذریعے سیاسی جماعتوں کا گلا گھونٹا اور ایک کالا قانون متعارف کرایا جس کا مقصد محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق وزیر اعظم کو سیاسی قیادت سے روکنا تھا، پیپلز پارٹی نے قانون کی مخالفت کرکے اپنے بانی کی سیاسی روح کو تڑپایا ہے، سپریم کورٹ کو کوئی اپنی ذاتی خواہش کے لئے سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے تو وہ پاکستان کے آئین اور انصاف کا دشمن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کویہاں کنونشن سینٹر میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ اور مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

زیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد۔ 3 اکتوبر (ڈی این ڈی ) حکومتی خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے محمد نواز شریف کے مسلم لیگ (ن) کے صدر کی حیثیت سے دو بارہ انتخاب کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ سال جون کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف کے حق میں اپنی رائے کااظہار کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) کا منشور اور مینڈیٹ ہے، لیڈر عوام کے دل میں رہتا ہے وہ قوانین سے نہیں بنتا اور عدالتوں کے فیصلوں سے ختم نہیں ہوتا، عوام کی حمایت سے ہمیشہ سرخرورہیں گے۔انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف چار سالہ مدت کے لئے مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ تقریب میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف، مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق، کابینہ کے ارکان ، اراکین پارلیمنٹ، مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کے اراکین اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما?ں و کارکنوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب کے آغاز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پارٹی کا صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے محمد نواز شریف پر اپنے اعتماد اور یقین کااظہار کیا ہے

سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ ( آئی ایس پیٓر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ افغانستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی کے اعلان کے تناظر میں آرمی چیف کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

با کسر محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ (ڈی این ڈی) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ما یہ ناز با کسر محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ آج پاناما میں کھیلی جانے والی اپنے کیرئیر کی آٹھویں فائٹ میں باکسر کارلوس میلو کو شکست دے دی ھے۔ محمد وسیم نے پاناما کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں نہ صرف ناک آؤٹ کیا بلکہ فلائی فیٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا۔ اس انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں محمد وسیم کے مدمقابل پاناما کے باکسر کارلوس میلو اپنی چوالیسویں فائٹ کھیل رہے تھے۔ آٹھ راؤنڈز پر مشتمل فائٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں محمد وسیم نے اپنے مخالف باکسر کے مقابلے میں انتہائی پر اعتماد اور پرجوش دکھائی دیے جس کانتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے پہلے ہی راؤنڈ میں کارلوس میلو کو ناک آوٹ کردیا۔ محمد وسیم نے نہ صرف رینکنگ فائٹ جیت لی بلکہ انہوں نے فلائی ویٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھاہوا ھے